ارضِ بلال

by Other Authors

Page 5 of 336

ارضِ بلال — Page 5

انتاب ارض بلال کے ان سادہ دل اور پاک فطرت احمدی بھائیوں اور بہنوں کے نام جو حضرت امام الزمان علیہ السلام کی ذات بابرکات پر بن دیکھے ایمان لے آئے اور پھر سو جان سے ان کی ذات اقدس اور آپ علیہ السلام کے روحانی وارث خلفاء عظام کے عاشق اور فریفتہ ہو گئے۔جنہوں نے اپنی کم مائیگی اور محدود وسائل کے باوجود مبلغین کرام کی پردیس میں میزبانی کی اور ان کے لئے اپنے گھر اور دل کے دروازے کھول دیئے۔مبلغین کرام کے اشاعت دین کے فریضہ میں شب ر در روز نشیب و فراز ہمسر و ئیسر کی ہر گھڑی میں کمال پیار محبت اور اخلاص کے ساتھ مد و معاون اور مونس و غم خوار رہ کرے جان و مال و آبر و حاضر میں تیری راہ میں کی عملی تصویر بن گئے۔خدا تعالیٰ کے فضل و کرم سے احمدیت کا قافلہ غلبہ دین حق کے مبارک سفر میں دن دوگنی رات چوگنی ترقیات کی اعلیٰ منازل کی جانب گامزن ہے اور ہمیشہ رہے گا۔ان عدیم المثال کامیابیوں اور نا قابل یقین کامرانیوں میں ان پاک روحوں کا بھی ایک نمایاں حصہ ہے۔اے میرے مولیٰ کریم ان سب کو جزائے خیر عطا فرما اور ان سب کو رضی اللہ نظم ورضوا عنہ کی اعلیٰ ترین سند امتیاز سے نواز اور انکے جسمانی ورثاء کو ان کے روحانی ورثہ کی کماحقہ حفاظت کرنے کی توفیق عطا فرما۔آمین۔بنا کر دند خوش رسمے بخاک و خون غلطیدن خدا رحمت کنند ایں عاشقان پاک طینت را