ارضِ بلال — Page 75
خاکسار کا دورہ گنی بساؤ۔میری یادیں اس کے بعد خاکسار اور مکرم عمر علی طاہر صاحب اور مکرم اسماعیل تر اول صاحب مرحوم گنی بساؤ کے دورہ پر گئے اور چند مقامات پر تبلیغی جلسے کئے علاوہ ازیں پرانے احمدی دوستوں کی تعلیم وتربیت کے لئے حسب توفیق کوشش کی۔گنی بساؤ میں پہلے مبلغ احمدیت اس کے بعد مرکز کی طرف سے مکرم حمید اللہ صاحب کی بطور مرکزی مبلغ گنی بساؤ میں تقرری کر دی گئی۔اس دوران انکی فیملی گیمبیا میں ہی رہی اور مکرم حمید اللہ صاحب گنی بساؤ میں کام کرتے رہے۔خاکسار کے دور امارت میں 1994ء سے 1997ء میں خاکسار کو ان ممالک کی خدمت سونپی گی۔اس دوران مکرم حمید اللہ صاحب کے ساتھ بساؤ میں جا کر باقاعدہ مشن ہاؤس کے لئے مکان کرایہ پر لیا گیا اور اس کے بعد ان کی فیملی کو بھی ان کے ہمراہ گئی بھجوایا گیا۔علاوہ ازیں گنی بساؤ کی نیشنل اسمبلی کے قریب ایک بہت اچھا قیمتی پلاٹ جماعت کے لئے خریدا گیا۔لیکن بد قسمتی سے حکومت کے ادارے غاصبانہ طور پر اس پر قابض ہو گئے۔ملک بھر کے کئی دفعہ تبلیغی اور تربیتی دورے کئے۔خاکسار نے گنی بساؤ کے سالانہ جلسوں میں شرکت کی۔دس سے زائد ممبران اسمبلی نے خاکسار کے ہمراہ ایک جلسہ میں شرکت کی۔مکرم منیر الدین شمس صاحب ایڈیشنل وکیل التبشیر لنڈن کے ساتھ بھی گنی بساؤ کا دورہ کیا۔مکرم حمید اللہ صاحب کی امارت حضرت خلیفۃ امسیح الرابع ” نے 1997ء میں گیمبیا کے تحت ممالک کو تین امارتوں میں تقسیم فرما دیا۔گیمبیا کے امیر مکرم عنایت اللہ صاحب زاہد، سینیگال کا خاکسار منوراحمد خورشید اور گنی بساؤ کے مکرم حمید اللہ صاحب ظفر امیر مقرر کئے گئے۔مکرم حمید اللہ صاحب نے بہت محنت سے کام 75