ارضِ بلال — Page 55
- میری یادیں - لئے ارشاد فرمایا۔میں نے حسب توفیق تیاری کی اور سینیگال کو روانہ ہو گیا۔مکرم امیر صاحب کی ہدایت کے مطابق میں نے سینیگال کے شہر کولخ میں جانا تھا کیونکہ ان دنوں سینیگال بھر میں صرف کو لخ کے علاقہ میں ہی ایک مختصر سی جماعت تھی۔اس کے علاوہ کو لخ کے مضافات میں چند مقامات پر ا گاڈ کا احمدی دوست موجود تھے۔کول میں آمد ان دنوں کو لخ شہر سینیگال میں آبادی کے اعتبار سے دوسرابڑا شہر شمار ہوتا تھا۔یہاں پر احمدی بھائی سب ہی مزدور پیشہ تھے۔دو احمدیوں کے سارِ نگاری کی کچی آبادی میں چھوٹے چھوٹے مکان تھے۔یہ مکان بھی کرنگٹن کے تھے۔یعنی عارضی طور پر تعمیر کیے گئے تھے کیونکہ اس علاقہ کی زمین با قاعدہ الاٹ نہیں ہوئی تھی۔ان میں سے ایک فیملی مکرم عمر آؤ صاحب کی تھی اور دوسری مکرم موسیٰ جالو صاحب کی تھی۔موسیٰ جالو صاحب کے صحن میں ایک چھوٹی سی کرنگٹن کی مسجد بنی ہوئی تھی۔ان کے علاوہ غالباً کسی بھی احمدی کا اپنا ذاتی مکان نہیں تھا۔یہ سب بھائی مختلف محلوں میں کرائے کے مکانوں میں رہتے تھے۔سینیگال میں پہلا مشن ہاؤس جب میں کولخ آیا ان دنوں کسی بھی احمدی بھائی کے گھر پر مہمان ٹھہرانے کی گنجائش نہیں تھی۔اس لئے فوری طور پر ایک مناسب کمرہ کی تلاش شروع کر دی۔سارا دن مختلف محلوں میں کمرہ کی تلاش میں پھرتا رہا لیکن بے سود ! شدید گرمی اور لمبے سفر اور تھکاوٹ کی وجہ سے مجھے بخار بھی ہو گیا۔میں ایک احمدی کی دکان پر بیٹھا ہوا تھا۔سوچ رہا تھا کہ رات کہاں گزارنی ہے۔ایک احمدی نوجوان ایک قریبی ریستوراں میں کھانا کھانے کے لئے گیا تو اس نے اس ریستوراں کی مالکہ سے کمرہ کے بارے میں پوچھا۔اس پر اس خاتون نے بتایا کہ میں نے سنا ہے کہ آج میرے گھر میں ایک کمرہ خالی ہو رہا ہے۔مجھے اس نوجوان نے بتایا۔ہم دونوں اس مکان پر پہنچے اور مالک مکان کو 55