ارضِ بلال — Page 48
ارض بلال۔میری یادیں سینیگال میں احمدیت اور پہلی بیعت ابتدائی بیعتوں کا ایک پرانا رجسٹر گیمبیا مشن ہاؤس میں موجود تھا۔اس کے مطابق ڈاکار شہر کے مکرم عبداللہ گئی صاحب نے سینیگال میں سب سے پہلے بیعت کی تھی۔یہ تقریباً 1965ء کی بات ہے۔جب میں سینیگال گیا، میں نے انہیں تلاش کرنے کی کافی کوشش کی مگر ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔بعد میں بعض ذرائع سے علم ہوا کہ اب وہ سینیگال میں نہیں ہیں۔سینیگال کے ابتدائی مخلصین جماعت 1985 ء میں جب خاکسار پہلی بار سینیگال کے دورہ پر گیا اس وقت ملک بھر میں چار مقامات پر چند احمدی خاندان تھے۔ان مقامات کے نام اور ان تاریخی مخلص احباب جماعت کے اسماء گرامی ذیل میں رقم ہیں ممکن ہے کسی بھائی کا نام اپنے کمزور حافظہ کی وجہ سے نہ لکھ پاؤں تو اس کے لئے پیشگی معذرت ہے۔اگر ان کا نام میری تحریر میں نہ آسکا تو کوئی بات نہیں کیونکہ ان کے نام اللہ تعالیٰ کے رجسٹر میں تو محفوظ و مامون ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کی قربانیوں کو سند قبولیت سے نوازے اور ان کی اولاد کو بھی ان کے روحانی ورثہ کا امین اور محافظ بنائے۔آمین۔KAOLACK عمر آؤ صاحب اور ان کے چار بیٹے محمد آؤ، احمد آؤ، ابراہیم آؤ، عبداللہ آؤ، موسیٰ جاکو صاحب ،ماری باہ صاحب کا بو انجاء صاحب،احمد بجوف صاحب، ابراہیم جوف۔NGUCH عکیوئوہ صاحب، بیر وم باہ صاحب، صالی جَابِی صاحب 48 KAMPAMANT حمد صاحب