ارضِ بلال — Page 47
ہے۔ارض بلال- میری یادیں) کبھی حکومت کو اقتدار سے نہیں اُتارا گیا۔با قاعدہ جمہوری طریق پر انتقال حکومت عمل میں آیا اب تک اس ملک کے سابقہ صدور کا ملک بھر میں احترام کیا جاتا ہے۔معروف زمانہ گاڑیوں کی ریس ” پیرس ڈاکار ریلی ڈاکار میں آکر اختتام پذیر ہوتی ہے۔روایات شادی کے موقع پر باپ نے بیٹی کو نصیحت کی بیٹی سوئی بنا، بکری نہ بننا۔اس سے مراد یہ ہے کہ بکری کی طرح ذراسی بات پر چلا نا شروع نہ کر دینا بلکہ جس طرح سوئی دو الگ کپڑوں کو جوڑ کر ایک کر دیتی ہے اسی طرح تم نے دوخاندانوں کو ایک بنادینا ہے۔۔طنز و مزاح اس قوم میں مزاح کا مادہ بہت پایا جاتا ہے اور ہر قبیلہ کا کسی دوسرے قبیلہ کے ساتھ مذاق کا رشتہ ہوتا ہے۔کسی بھی جگہ سفر و حضر میں اگر کوئی نو وارد ملے تو اس سے اس کا نام پوچھتے ہیں۔جب دوسرا آدمی اپنا نام اور قبیلے کا نام بتاتا ہے، اگر تو اسی کے قبیلہ سے ہوتو اس پر خوش ہو کر بات چیت بڑھا لیتے ہیں۔اگر ان کے مقابل کا قبیلہ ہو تو از راہ مذاق کہتے ہیں، تمہارا نام تو اچھا ہے مگر قبیلہ درست نہیں ہے۔بہتر ہے اسے تبدیل کر لو۔یا کہیں گے یہ قبیلہ تو ہمارا غلام ہے یا ان کے بارے میں کوئی اور منفی بات کریں گے۔اس طرح دونوں مسافر ہنس پڑیں گے اور ایک دوسرے سے مذاق کرنے لگ جائیں گے۔جیسے وہ ایک دوسرے کو لمبے عرصہ سے جانتے ہیں۔اس لئے جب بھی آپ پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کریں تو آپ دیکھیں گے ہر کوئی بات کر رہا ہوتا ہے۔یورپ میں اس کے بالکل برعکس ہوتا ہے۔47