ارضِ بلال

by Other Authors

Page 292 of 336

ارضِ بلال — Page 292

ارض بلال۔میری یادیں۔۔۔۔۔۔باب هفت ده۔۔۔۔۔] خدا تعالیٰ کی تائید و نصرت کے چند دلچسپ واقعات پوٹو میں مدوجز را ور نصرت خداوندی سینیگال کے مرکزی شہر ڈاکار سے موریطانیہ کی طرف جب سفر شروع کریں، تو دوصد کلومیٹر کے فاصلہ پر ایک شہر لوگا آتا ہے۔وہاں سے بائیں جانب کو ایک سڑک نکلتی ہے جو پوٹو نامی قصبہ تک لے جاتی ہے۔بحر اوقیانوس کے دائیں طرف ساحل سمندر پر واقع یہ ایک غیر معروف اور چھوٹا سا قصبہ ہے۔اس سمندر کی دوسری جانب دنیا کی سب سے بڑی طاقت امریکہ واقع ہے۔پوٹو سے تقریباً پچیس میل کی مسافت پر سمندر کے ساحل پر ایک چھوٹا سا فولانی گاؤں ہے جہاں پر مکرم احمد گئی صاحب کے ذریعہ کچھ نئی بیعتیں ہوئیں۔وہاں پر ایک دوست مکرم احمد باہ صاحب تھے جنہیں عربی زبان پر خاصا عبور تھا۔اپنے علاقہ میں اچھے اثر ورسوخ کے مالک تھے۔میرے پاس ڈاکار میں تربیتی کلاس میں شرکت کے لئے بھی تشریف لائے تھے۔اس ساحل سمندر پر کچھ اسی قسم کا مدوجزر کا سماں ہوتا ہے۔دن کے پہلے حصہ میں پانی کا اُتار شروع ہو جاتا ہے۔جس کے نتیجہ میں سمندر کا پانی کافی حد تک پیچھے چلا جاتا ہے۔جس جگہ سے پانی اترتا ہے وہاں پر ریت گیلی ہونے کے سبب قدرے سخت ہوتی ہے اور گاڑیاں اس میں نہیں پھنتیں۔اس لئے اس علاقہ کے لوگ اس راستہ پر آمد ورفت کا سلسلہ شروع کر دیتے ہیں۔کہیں آپ کو سیاحوں کی گاڑیاں دوڑتی ہوئی نظر آئیں گی اور پھر اس کے ساتھ مقامی دیہاتیوں کے ریڑھے اور چھوٹی موٹی ٹوٹی پھوٹی پرانی پرانی گاڑیاں چیختی ، چنگھاڑتی اور دھواں اڑاتی نظر آئیں گی لیکن دن کے پچھلے پہر سمندری پانی آہستہ آہستہ ساحل سمندر کی طرف بڑھنا شروع ہو جاتا ہے۔پھر رات گئے تک اس کی لہروں میں شدت، تیزی اور اضافہ ہوتا رہتا ہے اور خاص طور پر 292