ارضِ بلال

by Other Authors

Page 251 of 336

ارضِ بلال — Page 251

ارض بلال۔میری یادیں ہوا ممکن ہے وہی گھڑیاں ہوں۔جب حضور کی روح جسد عصری سے پرواز کر رہی تھی۔مجھے کو لخ جماعت سے ایک دوست مکرم احمد آؤ صاحب کا فون آیا اور انہوں نے بتایا کہ مجھے اللہ تعالی نے بیٹے سے نوازا ہے اور میں نے اس کا نام حضرت خلیفہ ایج" کے نام نامی پر طاہر احمد رکھا ہے۔اس دوران مجھے مرکز سے مکرم مولانا عطاء المجیب راشد صاحب امام مسجد فضل لنڈن نے حضور انور کی اندوهناک وفات کی خبر دی اور انتخاب خلافت کے اجلاس کی بھی اطلاع دی۔الہی تائید و نصرت کا ایک عجیب واقعہ میں نے ممکنہ تیاری کی اور ایئر پورٹ پر چلا گیا۔میرے ساتھ کا بنے کا با صاحب ممبر اسمبلی بھی تھے، یہ ہفتے کا دن تھا اس لئے شہر میں سارے دفاتر بند تھے۔ایئر پورٹ پہنچے ، وہاں پر ہی موجود ایئر لائنز کے دفاتر سے ٹکٹ کا پتہ کیا لیکن کسی بھی جہاز میں سیٹ نہ مل پائی۔سخت مایوسی ہوئی۔شام کو ہم لوگ واپس گھر آگئے۔اگلے روز پھر ہم دونوں ایئر پورٹ پر پہنچے۔سب متعلقہ دفاتر میں گئے۔وہی پہلے والا جواب ملا کہ جگہ نہیں ہے۔ایک ایئر لائن والوں نے بتایا کہ ہمارے پاس ایک سیٹ ہے۔لیکن اس کا کرایہ عام کرایہ سے دوگنا ہے۔میں نے دفتر تبشیر سے رابطہ کیا۔انہوں نے فرمایا ، آپ وہ ٹکٹ لے لیں اور جلد آجائیں۔جب ہم ٹکٹ لینے اس دفتر پہنچے تو انہوں نے بتایا کہ وہ ٹکٹ تو فروخت ہوگئی ہے۔اس بات سے بہت پریشانی ہوئی۔دفتر کا ایک کلرک کہنے لگا کہ ابھی ایک اور ٹکٹ ہے لیکن وہ عام قیمت سے تین گنا زائد قیمت کی ہے۔وہ قیمت میری جیب اور استطاعت سے بہت بالا تھی۔اس پر میں نے راضی برضائے تعالیٰ واپسی کا ارادہ کر لیا۔مجھے کا بنے صاحب کہنے لگے کہ آپ یہ ٹکٹ لے لیں۔یہ بہت تاریخی موقع ہے۔میں نے انہیں بتایا کہ یہ ٹکٹ خریدنا میرے بس کی بات نہیں ہے۔کہنے لگے کہ میں آپ کے لئے یہ ٹکٹ خرید دیتا ہوں۔ان کی یہ بات سن کر میری آنکھوں میں آنسو آ گئے کہ یہ افریقن بھائی کس قدر مخلص اور جماعت کے لئے قربانی کرنے والا ہے۔میں نے عرض کی میں آپ 251