ارضِ بلال

by Other Authors

Page 243 of 336

ارضِ بلال — Page 243

ارض بلال۔میری یادیں باب پانژده۔۔۔۔] حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ کی چند خوبصورت یادیں بچھڑا کچھ اس ادا سے کہ رت ہی بدل گئی اک شخص سارے شہر کو ویران کر گیا حضرت خلیفہ المسیح الرابع " کے بارہ میں چند ایک خوبصورت باتیں لکھ رہا ہوں۔آپ کی ذات اقدس کے بارہ میں بہت کچھ لکھا گیا ہے اور تاحیات لکھا جائے گا۔آپ کا وجود اپنی ذات میں ایک عالم تھا اور ایک عالم بھی تھا۔آپ ایک خوبصورت انجمن تھے۔آپ ایک ایسا گلدستہ تھے جس میں ہر رنگ ونسل کا پھول مہکتا تھا۔مبارک چهره کو لخ کے علاقہ میں ایک چھوٹا سا گاؤں جو چند گھرانوں پر مشتمل ہے۔اس گاؤں کا نام پلاڈو ہے۔اس گاؤں میں ایک بار تبلیغ کی غرض سے گئے۔الحمد للہ کچھ پھل بھی ملے۔جب اس دورہ سے واپس آگئے تو چند دن بعد ایک احمدی دوست احمد باہ کا پیغام ملا کہ پلاڈو کے رہنے والے ایک دوست گاتم جالو صاحب جماعت کے بارے میں کچھ معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں۔کچھ عرصہ بعد پھر جب دوبارہ ہم لوگ اس علاقہ میں گئے تو اس بزرگ سے بھی ملے۔انہیں جماعتی تعارف کرایا۔کافی بحث و تمحیص کے بعد کہنے لگے کہ ابھی آپ چلے جائیں پھر دیکھیں گے۔جس روز مجھے کوئی بین ثبوت مل گیا تو میں بیعت کرلوں گا۔اس پر ہم لوگ واپس چلے آئے۔اتفاق سے چند ماہ بعد حضرت خلیفہ اسیح الرابع رحمہ اللہ گیمبیا کے دورہ پر تشریف لائے۔پروگرام میں گیمبیا کے فرافینی نامہ قصبہ میں حضور انور کی آمد کا پروگرام تھا اس لئے خاکسار نے 243