ارضِ بلال

by Other Authors

Page 237 of 336

ارضِ بلال — Page 237

ارض بلال۔میری یادیں ) نے بتایا کہ آپ لوگ کل آئیں۔خیر بڑی مشکل سے انہیں راضی کیا پھر وہ کہنے لگے کہ ٹیکہ کی قیمت 20000 فرانک ہے۔کافی تگ و دو کے بعد نصف رقم پر رضامند ہوئے جو میں نے ادا کی اور پھر ڈاکٹر صاحب نے کلینک میں آکر احمد باہ صاحب کو سانپ کے زہر کا اثر زائل کرنے والا ٹیکہ لگایا۔اس طرح اللہ تعالی نے اس نوجوان کی جان بچانے کے لئے ہم لوگوں کے دل میں اس کے گاؤں جانے کی تحریک پیدا فرمائی اور پھر اس کے نتیجہ میں گاؤں کے لوگوں کے دلوں میں جماعت سے پیار اور ہمدردی کا جذبہ پیدا فرمایا۔ایک پیر صاحب کی مہمان نوازی سینیگال میں تیجانی فرقہ اب بہت سے چھوٹے چھوٹے فرقوں میں تقسیم ہو چکا ہے۔ہر گروہ کا ایک الگ خلیفہ ہے۔اگر چہ تیواؤن کو خلیفہ جنرل کا نام دیا جاتا ہے لیکن اندرونی اختلافات کی بنا پر ان سب کی پہچان اب الگ الگ ہے۔ان میں سے ایک تیجانی گروپ کا مرکز ولنگارا کے قریب ایک گاؤں مدینہ گوناس ہے۔ان کے خلیفہ احمد تیجان صاحب ہیں۔ایک دفعہ خاکسار ولنگارا کے علاقہ میں دورہ پر تھا، میری فیملی بھی میرے ساتھ تھی۔میں نے خلیفہ صاحب کو ملنے اور احمدیت کا پیغام پہنچانے کا پروگرام بھی بنایا ہوا تھا۔اس لئے ان کے ہاں پہنچ گیا۔پیر صاحب اپنے ایک بڑے سے ہال میں اپنے مریدوں کے ساتھ تشریف فرما تھے۔پیر صاحب ایک بڑے آرام دہ صوفہ پر براجمان تھے۔جبکہ مرید زمین پر بچھائے ہوئے قالین پر بیٹھے ہوئے تھے۔میں نے وہاں پہنچ کر اطلاع کی۔جس پر پیر صاحب نے اپنے سارے مریدوں کو کمرہ سے باہر بھیج دیا اور مجھے اپنے ساتھ صوفہ پر بٹھالیا۔ابتدائی علیک سلیک کے بعد میں نے ایک گھنٹہ تک انہیں حسب توفیق و علم حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی آمد، دعوئی اور جماعت کی دینی عالمی خدمات کے حوالے سے بتایا جس پر وہ اپنی فولانی زبان میں ایک ہی لفظ بولتے رہے، کو گونگا کو گونگا (سچ ہے۔سچ ہے ) بہر حال انہوں نے اس ملاقات پر بہت خوشی کا اظہار کیا۔اس کے بعد میں نے اجازت طلب کی۔اس دوران 237