ارضِ بلال

by Other Authors

Page 232 of 336

ارضِ بلال — Page 232

ارض بلال۔میری یادیں وہاں سے نکال دیا ہے، ان کا خلیفہ آجکل لندن میں ہے۔ہمارے ہمسایہ ملک گیمبیا سے بھی ملک کے سر براہ نے انہیں گیمبیا سے نکال دیا ہے اور ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ آپ جانتے ہیں گیمبیا کے سر براہ کے ساتھ ہمارے بہت دوستانہ تعلقات ہیں۔اگر اسے ہمارے احمدیوں کے ساتھ تعلقات کا علم ہوگا تو اس کے نتیجہ میں ہمارے تعلقات پر منفی اثر پڑے گا۔اس کے علاوہ اس نے بڑے غصہ اور جذبات میں اور بھی کافی باتیں کیں۔ایسے محسوس ہوتا تھا کہ اگر چہ وہ حیدرا صاحب کا بھتیجا وغیرہ تھا مگر ان کے ساتھ اس کی رنجش و غیر تھی۔جب وہ کافی بول چکا تو میں نے اسے کہا آپ نے کافی باتیں کرلی ہیں۔اب مجھے بھی تھوڑی سی بات کرنے کی اجازت مرحمت فرمائیں تو آپ کی مہربانی ہوگی۔میں نے حاضرین کو مخاطب کر کے کہا آپ مجھے یہ بتائیں کیونکہ مجھے علم ہے آپ سب جانتے ہیں کہ جب حضرت آدم علیہ السلام تشریف لائے تھے تو ان کے مقابل پر ابلیس تھا۔اس وقت کیا آدم نے ابلیس کو نکالا تھا یا ابلیس نے آدم کو نکالا تھا ؟ سب لوگوں نے کہا ابلیس نے آدم کو نکالا تھا۔پھر میں نے کہا کہ کیا حضرت موسی علیہ السلام نے فرعون کو نکالا تھا یا فرعون نے حضرت موسی علیہ السلام کو؟ سب لوگوں نے کہا فرعون نے۔میں نے پھر کہا، یہ بتائیں کیا حضرت محمد یلی لا یہی تم نے ابو جہل وغیرہ کو مکہ سے نکالا تھا یا ابوجہل وغیرہ نے آپ کو مکہ سے نکالا تھا؟ سب نے بیک زبان کہا، ابو جہل وغیرہ نے۔اس پر میں نے عرض کی ، آپ لوگ فیصلہ کر لیں کہ اگر آج جماعت احمدیہ کو پاکستان سے نکال دیا گیا ہے، جماعت احمدیہ کو گیمبیا سے نکال دیا گیا۔تاریخ آپ کے سامنے ہے نکالنے والے گروہ کا نام کیا ہے۔ابلیسی گروہ اور نکالے جانے والا گروہ تو انبیاء وصلحاء کا ہوتا ہے۔سب حاضرین میری ہاں میں ہاں ملا رہے تھے۔اس پر وہ نوجوان مولوی بہت شرمندہ ہوا اور خاموشی سے باہر چلا گیا۔اس کے بعد کافی دیر تک ہمارا تبلیغی سلسلہ چلتارہا۔لوگوں نے بڑی دلچسپی اور دلجمعی کے ساتھ ہماری باتیں سنیں۔232