ارضِ بلال — Page 214
ارض بلال- میری یادیں ) الی اللہ کے میدان میں ایک نئے جذبہ، شوق اور ولولہ سے کود پڑا۔مکرم بھٹی صاحب ان دنوں بھتے نامی شہر میں جماعت کے ایک ہائی سکول میں بطور مدرس فریضہ خدمت سرانجام دے رہے تھے۔گیمبیا میں خاصی گرمی پڑتی ہے اور یہ علاقہ گیمبیا بھر میں گرمی کے لحاظ سے بہت مشہور ہے۔گرمی کے سخت ایام میں جب کہ آپ کے پاس کسی قسم کی ٹرانسپورٹ کی سہولت بھی نہ تھی ، آپ نے قریبی دریا کے پار ایک دور افتادہ علاقہ کا انتخاب کیا ، جہاں پر کسی قسم کی سواری کی سہولت بھی میسر نہ تھی۔مزید برآں آپ کو ہر بار بذریعہ کشتی یا فیری دریا عبور کرنا پڑتا تھا۔آپ نے اللہ تعالیٰ کا نام لے کر اس علاقہ میں گرمی کے سخت ایام میں پیدل ہی دعوت الی اللہ کا کام شروع کر دیا اور کئی کئی کلومیٹر پیدل سفر کر کے ان دور دراز دیہات میں پہنچے اور بفضل الہی آپ کی دعوت الی اللہ کے نتیجہ میں کئی سعید روحوں کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے روحانی چشمہ سے سیراب ہونے کی سعادت نصیب ہوئی۔اللہ تعالیٰ مکرم بھٹی صاحب کی نیک مساعی کو قبول فرماتے ہوئے اجر عظیم۔نوازے۔اللہ تعالیٰ کے حضور دردمندانہ دعا ہے کہ اے مولیٰ کریم اپنے خاص فضل و کرم سے مرحوم کو غریق رحمت فرما، جنت الفردوس میں اعلیٰ علیین میں ان کو جگہ دے۔عزیز مرحوم کے جملہ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرما، خصوصاً ان کی اہلیہ محترمہ اور دونوں معصوم بچیوں کا حامی و ناصر ہو اور ان کی ہر مشکل آسان فرما۔آمین۔☑☑ 214