ارضِ بلال

by Other Authors

Page 177 of 336

ارضِ بلال — Page 177

ارض بلال- میری یادیں ) میں خصوصی مہارت بخشی تھی۔سوال و جواب کی مجالس پر چھا جاتے تھے۔اپنے خطابات میں قرآنی آیات کے علاوہ احادیث کو زبانی اس طرح پیش کرتے تھے کہ معلوم ہوتا تھا کہ آپ قرآن مجید کے ساتھ حدیث کے بھی حافظ ہیں۔جماعت کے لئے بہت غیرت رکھتے تھے۔مجال ہے کہ کوئی آدمی جماعت پر کسی رنگ میں کوئی اعتراض کرے اور آپ اس کا جواب نہ دیں۔کوئی بھی جماعتی جلسہ ہوتا تو آپ کا خطاب اس کا جزولاینفک ہوتا اور اس کے بغیر جلسہ کا تصور ہی نہ ہوتا تھا۔گیمبیا کے علاوہ سینیگال اور گنی بساؤ کے جلسوں میں بھی جماعتی نمائندگی کرتے رہے اور لوگ آپ کی تقاریر سے بہت متاثر ہوتے۔حقیقت ہے کہ گیمبیا میں جماعتوں کی تقویت اور استحکام کے لئے آپ کا نام تا ابد روشن رہے گا۔الحاج چکنی صاحب بے شمار اوصاف حمیدہ کے مالک تھے۔نہات متین طبع تھے۔زندگی تکلفات سے عاری تھی۔ہر ایک سے پیار محبت اور اخلاص سے پیش آنیوالے تھے۔آپ کو اللہ تعالیٰ نے اپنوں اور غیروں میں ایک قابل احترام مقام عطا فرما یا تھا۔مخالفین بھی آپ کے اوصاف حمیدہ کے معترف اور قائل تھے۔وصال مکرم الحاج چکنی صاحب کی آخری بیماری رمضان المبارک میں شروع ہوئی اور آپ عید الفطر سے چند روز قبل اپنے مولیٰ حقیقی کے پاس حاضر ہو گئے اس طرح تادم واپسیں خدمت دین میں مصروف رہے۔آپ کی وفات پر ملک کے کونے کونے سے احمدی اور غیر احمدی لوگ افسوس کے لئے حاضر ہوئے۔سرکاری معززین میں سے گورنمنٹ کے بہت سے اہل کاروں کے علاوہ کمشنر علاقہ بھی تشریف لائے جنہوں نے بڑے اچھے رنگ میں مکرم چکنی صاحب کو خراج عقیدت پیش کیا۔مکرم استاذ یوبی باه ایک فرشتہ صفت دوست کا ذکر خیر ، جس کو حضرت مہدی دوراں علی سلام سے عشق تھا۔ایک بھولا بھالا سادہ سا نو جوان، پاؤں میں سادہ سی چپل، بالوں نے شائد ہی کنگھی کا لمس محسوس کیا ہو۔سادہ سا 177