ارضِ بلال

by Other Authors

Page 153 of 336

ارضِ بلال — Page 153

بیان کیا۔وہ خواب کچھ یوں ہے: ارض بلال۔میری یادیں سینیگال کے دارالحکومت ڈاکار میں سینیگال کی نیشنل اسمبلی کی عمارت ہے۔اس عمارت کے اندر ایک اجلاس ہو رہا ہے۔ہال معززین سے بھرا ہوا ہے۔اجلاس کی صدارت کو لخ شہر کے ایک احمدی نوجوان جن کا نام عبداللہ صاحب ہے ، وہ کر رہے ہیں۔“ میں نے ان کی خواب سنی کہا کہ احمد لی تم کیسی باتیں کر رہے ہو۔ابھی تو جدھر بھی تبلیغ کے لئے جاتے ہیں کوئی عام آدمی بھی ہماری بات سننے کیلئے تیار نہیں ہوتا اور تم ممبرز آف پارلیمنٹ کی بات کر رہے ہو۔اب دیکھئے اللہ تعالیٰ نے کس طرح ان کی اس خواب کو پورا کیا۔اس واقعہ کے چند سال بعد اللہ کے فضل سے سینیگال کی اسمبلی کے ممبران احمدیت قبول کرنے لگے اور تھوڑے ہی عرصہ میں چالیس سے زائد ممبران اسمبلی نے بیعت کر لی۔1۔حضور انور کے ارشاد کی تعمیل میں پانچ ممبران اسمبلی 1994ء کے جلسہ سالانہ انگلستان میں شرکت کے لیے گئے۔2۔اسی سال بارہ ممبران اسمبلی حضرت خلیفہ امسح الرابع " کے ارشاد پر جرمنی کے سالانہ جلسہ پر 2۔اسی بھی تشریف لائے۔3۔خاکسار نے نیشنل اسمبلی کی بلڈنگ میں چودہ ممبران آف پارلیمنٹ کے ساتھ میٹنگ کی۔4 پچیس ممبرزا آف پارلیمنٹ کا ایک وفد سینیگال سے گیمبیا آیا اور حضور انور نے اس موقعہ پر جلسہ سالانہ گیمبیا میں بذریعہ ایم ٹی اے برہ راست خطاب فرمایا۔کمرہ سے کمرہ بدلنا آسان ہے مگر ایک گھر بدلنا مشکل ہے سینیگال اسمبلی میں ایک بہت معزز عیسائی خاتون تھیں جو ملک کی وزیر صحت بھی رہ چکی تھیں۔ان کا جماعت کے ساتھ بہت قریبی تعلق تھا اور دل سے احمدی تھیں۔ایک روز مجھے کہنے 153