ارضِ بلال — Page 141
ارض بلال۔میری یادیں حضرت امام مہدی علیہ السلام کے پیغام کو قبول کر لیا۔مخالفت و عداوت جب آپ کے والد صاحب کو علم ہوا تو انہوں نے پیار اور محبت سے ان کو سمجھایا مگر اس نوجوان نے ان کی یہ بات ماننے سے انکار کر دیا۔پھر والد صاحب نے بعض اور طریقوں سے ان کو احمدیت سے دور کرنے کے لئے کوشش کی مگر بے سود ! اس پر انہوں نے سختی کی مگر اس میں بھی ناکامی ہوئی۔پھر انہوں نے آخری حربہ استعمال کیا کہ احمدیت سے تائب ہو جا ؤ یا ہمارے گھر بار کو چھوڑ دو۔توکل علی اللہ سامبوجان صاحب نے اللہ پر توکل کرتے ہوئے بڑی جرات مندی سے دوسرے فیصلہ کو چنا اور دین متین کی خاطر اپنے ماں باپ اور گھر بار کو الوداع کہہ دیا۔نو جوانی کے دن تھے، جیب خالی تھی۔جب ماں باپ ہی جواب دے دیں تو اور کون ساتھ دے گا۔اس لئے مالی حالت بہت زیادہ قابل رحم تھی۔بہر حال آپ نے اپنا دست سوال کسی کے سامنے دراز نہیں کیا۔گیمبیا میں کھیتی باڑی کا طریق گیمبیا میں یہ طریق ہے کہ غریب، مزدور پیشہ اور بے کا ر لوگ موسم برسات میں دوسرے علاقوں میں چلے جاتے ہیں اور وہاں زمینوں کے مالکان سے دو چار ایکڑ زمین لے کر اس میں کھیتی باڑی شروع کرتے ہیں اور پھر اسی زمیندار کے ہاں ان کے قیام وطعام کا انتظام ہوتا ہے۔پھر فصل کی کٹائی کے وقت اس کھیت کی آمد فریقین آپس میں حسب قواعد تقسیم کر لیتے ہیں۔اسی طرح سامبو جان صاحب نے اپنا بوریا بستر اٹھایا اور ایک دور دراز کے علاقہ میں جاڈیرہ لگا یا اور کسی زمیندار سے کھیت کا ٹکٹر الیا اور فصل ( جو عام طور پر باجرہ یا مونگ پھلی ہوتی ہے ) کاشت کر لی۔141