ارضِ بلال

by Other Authors

Page 12 of 336

ارضِ بلال — Page 12

شرارتی ہے ، چھوٹے خرگوش کو مارتا ہے۔میں نے اسے آج ایسا سبق سکھایا ہے کہ پھر سارا دن دم دبائے ایک طرف بیٹھا رہا۔یعنی اس کی ساری کائنات ہی ان خرگوشوں کے واقعات سے وابستہ ہے۔اسی طرح میں نے بھی اپنے میدان عمل کے زمانہ سے اپنی دید و شنید اور مشاہدہ سے چند واقعات اپنے ٹوٹے پھوٹے الفاظ میں صفحہ قرطاس پر بکھیر نے کی ایک ادنی سی کوشش کی ہے۔ایک دفعہ میں نے گیمبیا جماعت کے ایک بہت ہی قابل قدر بزرگ مکرم الحاج ابراہیم عبد القادر جکنی صاحب مرحوم کے بارے میں ایک مضمون لکھا جو جماعت کے مؤقر جریدہ الفضل میں شائع ہوا۔کچھ عرصہ بعد مجھے ایک دوست نے کہا: جزاکم اللہ۔آپ نے مضمون لکھ کر حاجی صاحب کو زندہ کر دیا ہے۔“ نیز اس خواہش کا اظہار کیا: کیا ہی اچھا ہو اگر آپ میدان عمل سے کچھ دلچسپ اور ایمان افروز یاداشتیں احاطہ تحریر میں لے آئیں۔“ اس مہربان دوست کو اللہ تعالی جزائے خیر دے۔ان کی تحریک سے میرے دل میں یہ خیال پیدا ہوا کہ جو واقعات مجھے یاد ہیں انہیں قلمبند کر دینا چاہیے۔اللہ تعالیٰ کے ہر کام میں کوئی حکمت ہوتی ہے۔فعل الحكيم لا يخلو عن الحكمة - خاکسار کئی سالوں سے عارضہ قلب، ذیا بیطس اور بلڈ پریشر کا مریض ہے۔تین دفعہ اینجیو گرام کے علاوہ اوپن ہارٹ سرجری بھی ہو چکی ہے۔اب گر دے بھی جواب دے چکے ہیں۔اس لئے ڈیالیسز کے لئے ہر ہفتہ میں تین بار اسپتال میں جانا پڑتا ہے اور ہر سیشن پر نصف دن سے زیادہ وقت لگ جاتا ہے۔فارغ اوقات میں گھر پر ہی ہوتا ہوں۔میں نے اس وقت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اس کام کی تکمیل کا بیڑا اٹھا لیا۔بظاہر یہ کام خاصا مشکل تھا کیونکہ یا د ماضی کو کھنگال کر اس میں سے بھولی بسری یادوں کو یکجا کرنا پھر انہیں ضبط تحریر میں لاکر ایک کتابی صورت میں پیش کرنا۔