ارضِ بلال

by Other Authors

Page 136 of 336

ارضِ بلال — Page 136

- میری یادیں - نے میرے سارے پیسے نفع کے ساتھ واپس کر دیئے ہیں۔میں نے حیرانگی سے پوچھا بھئی وہ کیسے؟ کہنے لگے میرے پاس میرے تیار کردہ قابل فروخت کپڑے ایک بڑی تعداد میں کافی عرصہ سے پڑے ہوئے تھے۔کئی بار بیچنے کے لئے ساتھ لے کر گیا لیکن کوئی گا ہک نہیں ملتا تھا۔آج جب میں مارکیٹ گیا تو سب پرانے تیار شدہ کپڑے بھی ساتھ لے گیا تا کہ جیسے بھی ممکن ہو ان کوستے داموں نکال آؤں گا۔کہنے لگے جب میں مارکیٹ میں پہنچا، ابھی سامان کو ترتیب دے رہا تھا کہ گا ہک آیا اور اس نے مجھ سے ان کپڑوں کے بارے میں پوچھا۔میں نے حسب عادت ایک بڑی قیمت بتادی۔اس پر وہ گا ہک بولا ٹھیک ہے۔اس نے ان سب کپڑوں کی قیمت میرے ہاتھوں میں تھمائی سامان اٹھایا اور چلتا بنا۔میں نے جب حساب کیا تو مجھے بفضلہ تعالیٰ بہت فائدہ ہوا تھا اور میری کئی ماہ کی محنت کا پھل صرف چندلمحوں میں مجھے مل گیا۔اس سے خدا تعالیٰ نے میرے دل میں یہ بات میخ کی طرح گاڑ دی کہ یہ خدا تعالی کے ساتھ سودے کا نتیجہ ہے۔چندہ کی برکت سے گمشدہ سامان مل گیا سینیگال کے ایک بہت معزز دوست جو لمبا عرصہ ممبر آف پارلیمنٹ رہ چکے ہیں، اس کے علاوہ بھی بہت سی قومی خدمات سرانجام دے چکے ہیں اور دے رہے ہیں ، ان کا نام Diakite Kabine Kaba صاحب ہے۔ایک دن میرے پاس تشریف لائے اور کہنے لگے میں نے کافی عرصہ سے چندہ نہیں دیا ہے اس لئے میرا حساب بنا دیں تا کہ میں اپنا چندہ ادا کر سکوں۔میں نے ان کا حساب تیار کیا اور انہوں نے رقم ادا کر دی۔میں نے کہا جزاکم اللہ کہنے لگے جزاکم اللہ تو مجھے کہنا چاہئے کیونکہ اس کارخیر میں شامل ہونے کیلئے آپ نے ہی تو مجھے تحریک کی ہے۔اس لئے مجھے آپ کا ممنون ہونا چاہئے۔اس کے بعد وہ اپنے شہر چلے گئے (ان کا شہر ڈاکار سے تقریباً 475 کلومیٹر کے فاصلہ پر ہے) 136