ارضِ بلال — Page 111
ارض بلال- میری یادیں عبدالسلام کے بدلے بہتر عبد السلام مجھے عبدالسلام باری صاحب کے احمدی نہ ہونے کا بہت قلق تھا۔دراصل اللہ تعالیٰ نے میری خواہش اور تمنا کسی اور رنگ میں پوری کرنی تھی اور پھر کیا ہوا۔اسی نام ، اسی قبیلہ اور انہی خوبیوں اور اوصاف کے حامل بلکہ اس سے بہت بہتر نو جو ان کو احمدی بنا کر میری خواہش پوری فرما دی۔قصہ کچھ یوں ہے کہ انہی دنوں کو لخ کے قریب ایک گاؤں میں خاکسار اور مکرم استاذ احمد لی صاحب نے ایک دوست کی وساطت سے ایک تبلیغی پروگرام ترتیب دیا، تقاریر ہوئیں۔اس کے بعد حسب پروگرام سوال و جواب ہوئے۔اس میٹنگ کے پروگرام میں اللہ تعالیٰ نے بہت برکت ڈالی اور اس کے نتیجہ میں کئی دوستوں نے بیعت کر لی۔ان بیعت کرنے والے احباب میں ایک دوست کا نام عبد السلام جالو تھا۔ان کا تعلق بھی فولانی قبیلہ سے تھا اور یہ ایک پرائمری سکول کے ہیڈ ماسٹر تھے اور انگریزی زبان میں بھی کافی مہارت رکھتے تھے اور بفضلہ تعالیٰ پہلے روز سے ہی جماعت کے ایک مخلص ، وفادار اور جماعتی پروگراموں میں ممد و معاون وجود ثابت ہوئے۔آجکل سینیگال کی نیشنل مجلس عاملہ کے ایک فعال رکن ہیں۔جلسہ سالانہ انگلستان میں بھی شرکت کی سعادت پاچکے ہیں۔کونسا عبد الشكور اسی قسم کا ایک دلچسپ واقعہ میرے ساتھ پاکستان کے شہر میا نوالی میں بھی پیش آیا تھا۔وہ بھی قارئین کرام کے ازدیاد ایمان کے لئے پیش خدمت ہے۔میانوالی شہر میں ، میں نے تعمیر مسجد کا کام شروع کیا۔اس علاقہ میں جس قدر احباب جماعت تھے ، ہر ایک سے رابطہ قائم کیا گیا اور ان کو اس کارخیر میں حصہ لینے کی تحریک کی گئی جس پر سب دوستوں نے نقد یا وعدوں کی صورت میں بھر پور تعاون فرمایا۔111