ارضِ بلال — Page 9
الغرض ارض بلال۔میری یادیں ایک بہت ہی ایمان افروز کتاب ہے۔میں مکرم منور احمد خورشید صاحب کو دلی مبارکباد دینے کے ساتھ ان کا شکریہ بھی ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے ان یادوں کو مرتب کر کے جماعتی لٹریچر میں ایک بیش قیمت اضافہ کیا ہے اور تاریخ کی نظروں سے اوجھل واقعات کو محفوظ کر کے ایک عظیم خدمت سر انجام دی ہے۔فجزاہ اللہ تعالیٰ احسن الجزاء۔میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کی صحت اور عمر میں برکت دے اور آئندہ بھی خدمات سلسلہ بجا لاتے رہنے کی توفیق دے۔آمین۔خاکسار عطاء المجیب راشد لندن 23 مارچ 2014 ء امام مسجد فضل لندن