اربعین اطفال

by Other Authors

Page 8 of 17

اربعین اطفال — Page 8

پیغام حق پہنچایا۔17 - الْأَيْمَنُ فَالْاَ يْمَنُ - دائیں طرف والا دائیں طرف والا ہی ہے) مجلس میں بعض حقوق دائیں طرف والوں کے مقدم ہوتے ہیں۔اُن کا خیال رکھیں۔مثلاً تقسیم طعام، طلب مشورہ وغیرہ۔18 - يَجِلُوا الْمَشَائِخَ (بزرگوں کی تعظیم کرو) کیونکہ اُن کا علم اور تجربہ نو جوانوں سے زیادہ ہوتا ہے۔19 - تَعَلَّمُوا الْيَقِين (یقین کو سیکھو ) تمام اعمال کا انحصار یقین پر ہے۔اور ایمان کا آخری مرحلہ بھی یقین ہی ہے۔ورنہ بے یقین انسان اپنی عمر یو نہی الاعلی میں ضائع کر دیتا ہے اور اعمال و ایمان کے اعلیٰ ثمرات سے محروم رہتا ہے۔8