اربعین اطفال — Page 5
دنیا میں بعض کام سفارش سے بھی چلتے ہیں۔اگر کسی مستحق کی سفارش کرنے سے اُسے فائدہ پہنچ سکتا ہے تو ہرگز دریغ نہیں کرنا چاہئے بشرطیکہ کسی پر ظلم نہ ہو۔8 - أَسْلِمُ تَسْلَمُ اسلام لا تو تو ہر خرابی ، بُرائی اور نقصان سے محفوظ ہو جائے گا) اسی وجہ سے اسلام سلامتی کا مذہب کہلاتا ہے۔اطع اباك اپنے باپ کی اطاعت کر ) باپ کی اطاعت اولاد کے لئے نہ صرف سعادت مندی ہے بلکہ حقیقی خیر خواہ اور صاحب تجربہ ہونے کی وجہ سے بھی اس کی اطاعت مُفید ہے۔10 - اعْتَكِفُ وَصُم (اعتکاف میں بیٹھ اور ساتھ ہی روزہ بھی رکھ ) 5