عربی زبان میں خداداد فصاحت و بلاغت کا عظیم الشان نشان

by Other Authors

Page 50 of 136

عربی زبان میں خداداد فصاحت و بلاغت کا عظیم الشان نشان — Page 50

حضور علیہ السلام کے موقف کی تائید عباس حسن (متوفی ۱۹۷۹ء) موجودہ دور کے عربی زبان اور علم نحو کے مشہور عالم اور اس میدان میں حجت سمجھے جاتے ہیں۔انہوں نے چار اجزاء میں النحو الوافی کے نام سے ایک کتاب تالیف کی جو نحو کے موضوع پر موجودہ دور کی سب سے بہترین کتاب ہے۔عباس حسن نے صريح الرأي في النحو العربي۔۔داؤه ودواؤه کے عنوان سے کچھ مقالات لکھے جو پہلی بار پچاس کی دہائی میں مصر کے ایک مجلہ (رسالة الإسلام) میں چھپے۔ان مقالات میں انہوں نے لغات عرب کے مضمون پر بھی سیر حاصل بحث کی۔انہوں نے علم نحو کی چھ عربی قبائل کی فصیح زبان پر بنا ہونے کے مقولہ کا رد کرتے ہوئے کئی صفحات لکھے ہیں۔ذیل میں ان کے ذکر کردہ بعض امور کا خلاصہ درج کیا جاتا ہے۔وہ لکھتے ہیں : دیگر قبائل بھی اسی طرح فصیح تھے جس طرح یہ چھ قبائل۔اور دیگر قبائل ان چھ قبائل سے کہیں زیادہ لغات کے مالک تھے۔اس سلسلے میں ایسے قبائل پر یہ تنقید کوئی معنی نہیں رکھتی کہ آیا وہ شہری علاقے میں رہتے تھے یا دیہاتی میں، ملکی حدود پر رہتے تھے یا وہاں عجمیوں اور عیسائیوں کے 507