عربی زبان میں خداداد فصاحت و بلاغت کا عظیم الشان نشان — Page 102
ہم دسیوں کتب کو کھنگالتے ہیں اس کا اشارہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے قبل ازیں ہی اپنے کلام میں محض ایک ایک جملے میں ہمیں عطا فرما دیا تھا۔یہ خدا ئی تقدیر ہے کہ وقتاً فوقتاً معترضین کی طرف سے اعتراضات کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے جس کی بنا پر افراد جماعت کو اس بارے میں تحقیق اور غور و فکر کرنے کی توفیق ملتی ہے اور بالآخر انہی اعتراضات کے مقامات کی تہ میں موجود علم و معارف کے سمندر اور اعلیٰ نکات تک رسائی حاصل ہو جاتی ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا اسلامی تعلیمات پر اعتراض کرنے والوں کے بارے میں مندرجہ ذیل قول آپ کی عربی دانی پر نکتہ چینی کرنے والوں کے متعلق بھی درست ثابت ہو تا ہے کہ : وو یہ اعتراضات تو کو تاہ اندیشوں اور نادانوں کی نظر میں اعتراض ہیں۔مگر میں تم سے سچ سچ کہتا ہوں کہ میں نے جہاں ان اعتراضات کو شمار کیا وہاں یہ بھی غور کیا ہے کہ ان اعتراضات کی تہ میں دراصل بہت ہی نادر صداقتیں موجود ہیں جو عدم بصیرت کی وجہ سے معترضین کو دکھائی نہیں دیں اور در حقیقت یہ خدا تعالیٰ کی حکمت ہے کہ جہاں نابینا معترض آکر انکا ہے وہیں حقائق و معارف کا مخفی خزانہ رکھا ہے۔“ (ملفوظات جلد اصفحہ ۵۹-۶۰، ایڈیشن ۱۹۸۵ء مطبوعہ انگلستان) 1027