عقائدِ احمدیت اور اعتراضات کے جوابات — Page 44
م تم مگر خدا کے فضل سے وہ دن دور نہیں جبکہ حضرت خاتم الانبیاء محمد مصطفی صلی للہ علیہ وسلم کے مبارک وجود سے دلی عقیدت رکھنے والے اور اسلام کے پیچھے شیدائی بیرونی دباؤ سے آزاد ہوکر علمی اور غیر اسلامی تخیلات کی زنجیریں کاٹ ڈالنے میں انشاء اللہ کامیاب ہو جائیں گے۔اُسوقت ایسے تمام مصنوعی اصولوں اور خانہ ساز معیاروں سے بنی ہوئی پوری عمارت خود بخود پاش پاش ہو جائیگی اور خدا کی قسم اسکی اینٹیں بھی نہیں ملیں گی اور ان اینٹوں کی مٹھی تھی نہیں ملیگی۔ت خدا خود جبر و استبداد کو برباد کر دیگا وہ ہر شو احمدی ہی احمدی آباد کر دیگا صداقت میرے آقا کی زمانے پر عیاں ہوگی جہاں میں احمدیت کا میاب و کامران ہو گئی استہزاء کا تیسرا طریق قدیم زبانی سنت کیمطابق حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارشادات کو ان کے سیاق و سباق سے الگ اور نا تمام شکل میں پیش کر کے بھی استہزاء کیا گیا۔اس حقیقت کے ثبوت میں صرف تین مثالیں کافی ہونگی۔پہلی مثال۔یہ مثال ایک ایسا شرمناک افتراء ہے جس کا تصور کرتے ہی ہمارے دل ودماغ پر لرزہ طاری ہو جاتا ہے کیونکہ اس اعتراض کی آڑ میں شہ لولاک سرکار دو عالم نور دو عالم خاتم الانبیاء حضرت محمد مصطفی صلی الله