انوار خلافت

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 69 of 193

انوار خلافت — Page 69

۶۹ بادشاہ کی مانند ہیں اور آنحضرت سلیم شہنشاہ۔کیونکہ آپ کے فیض سے نبی بن سکتے ہیں۔یہی تو آپ کی عزت ہے جو خدا تعالیٰ نے خاتم النبیین کے الفاظ میں بیان فرمائی ہے۔آپ انبیاء کی مہر ہیں جس پر آپ کی مہر لگی وہی نبی ہوگا۔اس مسئلہ کے متعلق خدا تعالیٰ کے فضل سے بہت سے دلائل دیئے جا سکتے ہیں لیکن اس وقت بیان کرنے کا موقعہ نہیں مگر یہ بات خوب یاد رکھو کہ یہ ماننا کہ آنحضرت سلینا لی ہیم کے فیض سے آپ کے بعد نبی ہو سکتا ہے آپ کی ہتک نہیں بلکہ عزت ہے اور یہ آپ پر حملہ نہیں بلکہ آپ کی شان کو بلند کرنا ہے۔ہاں یہ کہنا بہتک ہے کہ آپ کے بعد کوئی نبی نہیں ہو سکتا یہ ایک حیرانی کی بات ہے کہ آنحضرت سلیم سے پہلے جو رسول آئے ان کے ماننے والوں نے ان کو وہ درجہ دے دیا۔جو خدا تعالیٰ نے ان کو نہ دیا تھا لیکن آج ایسے بد بخت ہیں جو کہتے ہیں کہ ہم آنحضرت صلی یا یہ ہم کو مانتے ہیں مگر آپ کو خدا تعالیٰ نے جو درجہ دیا تھا وہ بھی چھین لینا چاہتے ہیں۔مسئلہ رسالت کے متعلق میں اس وقت اسی قدر کہنا کافی سمجھتا ہوں۔اور اب دوسرے امور کی طرف متوجہ ہوتا ہوں جو آپ لوگوں کے سامنے پیش کرنا چاہتا ہوں۔اور وہ بھی بہت ضروری ہیں۔نبوت کے مسئلہ کے متعلق تو بہت کچھ لکھا جا چکا ہے۔اور ابھی اور بھی لکھا جائے گا۔اور جب تک خدا تعالیٰ اس روک کو ہمارے رستہ سے دور نہ کر دے گا لکھا ہی جائے گا۔لیکن ہمیں اس بات کا بہت افسوس ہے کہ ہم تو دشمنان اسلام پر حملہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں مگر پیچھے گھر سے ہی ڈنڈا لے کر مارنے والے کھڑے ہو جاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ پہلے ہم سے لڑ لو تو پھر کسی اور سے لڑنا۔گو ہم مانتے ہیں کہ ان کا یہ سلوک ہمارے ہی گناہوں کا نتیجہ ہے تاہم وہ دن قریب آگئے ہیں جبکہ ہمارے راستہ میں کوئی روک نہیں ہوگی اور ہم خدا کے دین کو آسانی سے پھیلاتے جائیں گے۔