انوار خلافت

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 33 of 193

انوار خلافت — Page 33

چوتھا ثبوت ٣٣ چوتھا ثبوت آپ کے احمد ہونے کے متعلق یہ ہے کہ آپ نے اپنی کئی کتابوں کے خاتمہ پر اپنا نام صرف احمد لکھا ہے جو اس بات کا پختہ ثبوت ہے کہ آپ کا نام احمد ہے اگر احمد آپ کا نام نہ ہوتا تو کیوں آپ صرف احمد لکھتے۔اگر آپ کا نام غلام احمد تھا تو آپ کا اصل نام غلام قرار پاسکتا ہے نہ کہ احمد۔پس اگر مختصر نام آپ کبھی لکھتے غلام لکھ سکتے تھے۔نہ کہ احمد۔لیکن آپ نے احمد ہی اپنا نام لکھا ہے نہ کہ غلام جس سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ کا نام احمد تھا۔یا نچواں ثبوت پانچواں ثبوت یہ ہے کہ یہی غیر مبائعین جو آج ہم پر اعتراض کرتے ہیں کہ ہم حضرت مسیح موعود کو احمد لکھتے ہیں۔وہ بار بار اپنی کتابوں میں حضرت مسیح موعود کو احمد قادیانی لکھتے رہے ہیں۔چنانچہ مولوی محمد علی صاحب نے ہی حضرت صاحب کے حالات کے متعلق ایک رسالہ لکھا تھا۔اس کا نام ہی احمد رکھا تھا۔اگر آپ احمد نہیں تھے تو آپ کے حالات پر جو رسالہ لکھا گیا اس کا نام احمد کیوں رکھا گیا۔اسی طرح خواجہ صاحب نے اپنی تحریروں میں حضرت صاحب کو احد لکھا ہے۔غرض یہ لوگ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زندگی میں تو یہ کہتے رہے کہ آپ احمد ہیں۔لیکن آج دھوکا دیتے ہیں کہ آپ احمد نہیں ہیں۔چھٹا ثبوت حضرت صاحب کے الہامات میں کثرت سے احمد ہی آتا ہے۔ہاں ایک یا دو جگہ غلام احمد بھی آیا ہے۔اور ان مقامات کے متعلق بھی کہا جاسکتا ہے کہ وہاں بطور صفت کے آیا ہے کیونکہ رسول کریم صلی یا نیلم جبکہ مفت احمدیت کے مظہر اتم تھے۔تو حضرت مسیح موعود غلام احمد