انوار خلافت

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 3 of 193

انوار خلافت — Page 3

عرض ناشر کتاب انوار خلافت سیدنا حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب خلیفہ المسیح الثانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی تقاریر ہیں جو آپ نے 27 ، 28 اور 30 دسمبر 1915ء کو جلسہ سالانہ قادیان کے موقعہ پر فرمائیں۔جن میں آپ نے خلافت کی اہمیت ، خلافت کی برکات ، خلافت سے متعلق ہونے والے اعتراضات کے مدلل جوابات بیان فرماتے ہوئے فرمایا کہ ” پس حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے گرتی ہوئی جماعت کو سنبھالنے کے لئے وہی طریق بتایا ہے۔جو آنحضرت سلام ، حضرت موسیٰ اور حضرت عیسی" کے بعد عمل میں آیا۔یعنی خلفاء ہوئے۔“ پس ظاہر ہے کہ اس دور میں اسلام کی زندگی کا انحصار خلافت پر ہے اللہ تعالیٰ محض اپنے فضل سے ساری دنیا کے لوگوں کو خلافت کا مطیع بنائے تا دین اسلام اپنا موعود غلبہ حاصل کر سکے۔آمین اس کتاب کی اہمیت کے پیش نظر اس کو سید نا حضرت امیر المؤمنین خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی منظوری سے افادہ عام کے لئے ایک بار پھر شائع کیا جا رہا ہے۔اللہ تعالیٰ ہر ایک کو اس سے استفادہ کی توفیق عطاء فرمائے اور خلافت کی برکات سے متمتع فرمائے۔(آمین) ناظر نشر و اشاعت قادیان