انوار خلافت

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 118 of 193

انوار خلافت — Page 118

۱۱۸ کہ ”ہمارا خدا وعدوں کا سچا اور وفادار اور صادق خدا ہے وہ سب کچھ تمہیں دکھلائے گا۔جس کا اس نے وعدہ فرمایا ہے اگر چہ یہ دن دنیا کے آخری دن ہیں۔اور بہت بلائیں ہیں جن کے نزول کا وقت ہے۔پر ضرور ہے کہ یہ دنیا قائم رہے جب تک وہ تمام باتیں پوری نہ ہو جائیں جن کی خدا نے خبر دی۔میں خدا کی طرف سے ایک قدرت کے رنگ میں ظاہر ہوا۔اور میں خدا کی ایک مجسم قدرت ہوں۔اور میرے بعد بعض اور وجود ہوں گے جو دوسری قدرت کا مظہر ہوں گے۔“ الوصیت صفحہ ۸۔روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۳۰۶) پس وہ وقت جلد آنے والا ہے اس میں شک نہیں کہ آج تم لوگوں کی نظروں میں جاہل ہو۔پر وہ دن جلدی ہی آنے والے ہیں جبکہ دنیا کہے گی کہ تمہارے زمانہ میں تم سے زیادہ مہذب کوئی نہیں گذرا تم نے خدا تعالیٰ کا حکم مانا ہے اس کے رسول کا حکم مانا ہے اور اس کے مسیح کو قبول کیا ہے۔پس تم ہی دنیا میں ایک برگزیدہ قوم ہو۔تمہارے کپڑوں سے لوگ برکت ڈھونڈیں گے اور تمہارے ناموں کی عزت کریں گے کیونکہ تمہارے نام عزت کے ساتھ آسمان پر لکھے گئے ہیں۔پس کون ہے جو انہیں دنیا سے مٹا سکے۔لیکن یہ بات بھی یادرکھو کہ جس طرح تم پر اس قدر انعام ہوئے ہیں اسی طرح تمہارے فرض بھی بہت بڑھ گئے ہیں۔بے شک بعد میں آنے والے تحریریں پڑھ سکتے ہیں حضرت مسیح موعود کی کتابوں کو پڑھ سکتے ہیں مگر اس طرح وہ اعمال نہیں سیکھ سکتے۔اور نہ دوسرے لوگ انہیں سکھا سکتے ہیں جس طرح تم نے سیکھے ہیں۔مگر وہی سکھا سکتے ہیں جو حضرت مسیح موعود کی صحبت میں پاک دل ہوئے۔صرف علم نہ پہلوں کے کام آیا اور نہ پچھلوں کے کام آسکتا ہے۔مگر تمہیں خود علم کی ضرورت ہے قرآن شریف عربی زبان میں ہے اس لئے جب تک عربی نہ آتی ہو اس کے پڑھنے میں لذت نہیں آسکتی اور نہ اس کے احکام سے انسان واقف ہو سکتا ہے۔پس تم عربی سیکھو تا کہ قرآن شریف کو سمجھ سکو۔ابھی میر حامد شاہ صاحب نے ایک نظم پڑھی ہے۔عجیب بات ہے کہ اس میں