اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی

by Other Authors

Page 531 of 623

اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 531

531 وہاں مشنری انچارج بنیں گے۔اسلام صرف یہی نہیں کہتا کہ جب امریکہ دریافت ہو تو امریکہ تک جانا ہے بلکہ وہ تو کہتا ہے کہ تمام کائنات میں جہاں جہاں دنیا معلوم ہوگی ، وہاں تم نے تبلیغ کے لئے اپنے مجاہدوں کو بھیجنا ہے۔لیکن فرمایا :۔أدْعُ إِلى سَبِيلِ رَبِّكَ بِالْحِكْمَةِ وَالْمَوْعِظَةِ الْحَسَنَةِ (النحل: 126)۔فرمایا ہم نے تمہیں محمد عربی عملے کے مقدس اور دلکش اور انقلاب آفرین پیغام کے پہنچانے کا حکم دیا ہے۔مگر یاد رکھو حکمت سے پہنچانا۔ایسے طریقے سے پہنچانا کہ جس کے نتیجہ میں دلوں کے اوپر اثر پڑے اور حقائق بالکل بے نقاب ہو جا ئیں۔حکمت عملی سے بات کریں۔میں ایک مثال دیتا ہوں۔ایک مسلمان بادشاہ تھا اور اس زمانے کے بادشاہوں میں یہ دستور تھا، مغلیہ خاندان کے آخری بادشاہ تک بھی یہ دستور قائم رہا۔ایران میں بھی رہا۔وہ یہ تھا کہ بادشاہ اپنے دربار کے مصاحبین میں درویشوں کو بھی رکھتے تھے۔اللہ والوں کو بھی رکھتے تھے۔بادشاہ نے خواب میں دیکھا کہ اس کے سارے دانت جھڑ گئے ہیں۔اس پر اپنے وزیروں سے پوچھا کہنے لگے کہ حضور یہ تو بیٹا ہی غرق ہو گیا ہے آپ کے خاندان کا۔اس کا مطلب اتنا ہی ہے کہ سارا خاندان آپ کا تباہ ہو جائے گا۔بادشاہ نے وہ جو بزرگ بیٹھے تھے درویش، انہیں یہ کہا کہ آپ کا کیا خیال ہے؟ آپ بزرگ آدمی ہیں۔صاحب کشف اور الہام ہیں۔کہنے لگے بادشاہ سلامت میں تو ہدیہ تبریک پیش کرتا ہوں۔مبارک ہو اتنی مبشر خواب ! اتنی مبارک خواب !! بادشاہ حیرت زدہ رہ گیا۔کہنے لگا جی کیا مطلب؟ کہنے لگے۔دیکھیں اس خواب کی تعبیر یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کا عرش پر یہ فیصلہ ہے کہ تمام خاندان کے افراد میں سب سے زیادہ لمبی عمر خدا تعالیٰ تمہیں عطا کرے گا۔بادشاہ کی خوشیوں کا کوئی ٹھکانہ نہ رہا تو اس وقت نقارے بجادیئے گئے۔اور ہر جگہ پر خیرات تقسیم کی گئی اور چراغاں ہوا۔اب دیکھیں بات تو وہی تھی مگر انداز حکیمانہ۔تو فرمایا ہم نے فرض کیا ہے تم پر مگر اس رنگ میں فرض کیا ہے کہ حکمت عملی سے تم نے یہ بات کرنی ہے۔یہ ناممکن ہے کہ دنیا کی کوئی بھی بڑی سے بڑی حکومت جماعت احمدیہ کی تبلیغ پر پابندی کرنے کا فیصلہ کرے اور پابندی لگا دے اور عملاً وہ پابندی لگ جائے۔یہ کبھی نہیں ہوسکتا۔میں ایک چھوٹی سی مثال دیتا ہوں۔عرصہ ہوا خدام الاحمدیہ کی ایک کلاس تھی راولپنڈی