اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 530
530 دفعہ سنایا کہ میں ایک دفعہ سفر میں ایک اہلحدیث سے بات چیت کر رہا تھا۔کہنے لگے جی کیا خدا قادر نہیں ہے کہ حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام کو آسمان پر لے جائے۔آپ نے فرمایا۔خدا قادر ہے چاہے تو آپ کو بھی آسمان پر اٹھا کے لے جائے اور خدا کرے چلے ہی جائیں آپ آسمان پر۔اور پھر فرمانے لگے کہ میں کہتا ہوں کہ سارے احراری آسمانوں پر ہی چلے جائیں خس کم جہاں پاک۔“ لیکن اس کے بعد حضرت مولانا ابوالعطاء صاحب فرمانے لگے کہ آپ نہیں قادر سمجھتے۔کہنے لگے نہیں یہ کیسے ہو سکتا ہے۔حضرت مولانا ابوالعطاء صاحب نے کہا آپ مجھے بتائیں کہ کیا خدا قادر ہے کہ نہیں کہ حضرت مرزا غلام احمد قادیانی کومسیح موعود بنادے۔کہنے لگے نہیں۔کہنے لگے کہ بس ثابت ہو گیا کہ آپ قادر نہیں مانتے۔تو بات یہ ہے کہ خدا قادر تھا کہ تمام دنیا شام سے پہلے پہلے رسول پاک ﷺ پر ایمان لے آتی ،مگر خدا کی حکمت تھی۔اس حکمت کے مطابق ایک طرف خدا بتانا چاہتا تھا رسول پاک ﷺ کے عظیم الشان اخلاق ، حضور کی تعلیم اور دوسری طرف دشمنوں کی ساری کوششوں کو سامنے لانے کے بعد پھر خدا نے آپ کو فتح مبین بخشی۔اس کے نتیجہ میں ثابت ہوا کہ واقعی وہ ایک آواز جو تمام دنیا پر چھا گئی، وہ عرش کے خدا کی تھی اور محمد رسول اللہ کی زبان خدا کی زبان ہے۔اسی طرح قرآن نے Criteria جو بیان کیا ہے۔يَا حَسُرَةً عَلَى الْعِبَادِ مَا يَأْتِيهِم مِّنْ رَّسُولٍ إِلَّا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِقُ وُن (يس : 31) اور استہزاء کی ساری صورتیں قرآن نے تاریخ کی روشنی میں بیان کی ہیں اور وہ تاریخ نہیں، دراصل مستقبل کے لئے واقعات بیان کئے ہیں۔اس واسطے ہم پر پابندیاں ہیں اور یہ پابندیاں ہی بتاتی ہیں کہ یہ خدا کا قائم کردہ سلسلہ ہے۔ان سے تو وہ گھبر اسکتا ہے کہ جسے خدا کی ازلی سنت کا پتہ نہ ہو۔یہ تو اللہ نے پانچ ہزار سال پہلے سے ہی سنت قائم کی ہوئی ہے۔باقی قرآن یہ ضرور کہتا ہے کہ ہم نے امت محمدیہ کو اس لئے خیر امت قرار دیا ہے کہ وہ دنیا میں تبلیغ کرتے ہیں كُنتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ ( آل عمران: 111) خیر امت ہے ہی اس لئے کہ وہ ساری دنیا کو اسلام کا پیغام پہنچاتے ہیں۔پہلے انبیاء بھی علاقائی تھے اور امتیں بھی علاقائی تھیں۔مگر اسلام بین الاقوامی ہے، بین الآفاقی ہے۔بلکہ میں نے تو ایک دفعہ تحریک جدید کے ایک بزرگ سے کہا کہ اب چاند اور ستاروں اور مریخ تک انسان کی رسائی ہو گئی ہے۔اب وقت آگیا ہے کہ آپ پہلے سے مجاہدین کو تیار کریں جو