اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی

by Other Authors

Page 430 of 623

اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 430

430 ڈبل کرا یہ لے لیں۔یہ شرط بڑی مشکل ہے میرے لئے۔یہ کہنے کے بعد پھر میں نے وہ لطائف شروع کئے۔ایک لطیفہ میں نے پیش کیا تو میاں صاحب نے ملاں نصیر الدین کے لطیفے شروع کر دیئے۔مثلاً ایک لطیفہ یہ بیان کیا کہ ملا نصیر الدین کسی قرض دار کے پاس جسے خان صاحب کہا جاتا تھا ، قرضہ لینے کے لئے گئے اور کہا کہ یہ ایسا شخص ہے کہ دس سال ہو گئے ہیں، درہم ہی دینے کے لئے تیار نہیں ہوتا۔اور عجیب و غریب قسم کے بہانے بنانا بھی اس پر ختم ہے۔کہا کہ میں نے آج بہر کیف جو بھی صورت ہو گی قرض واپس لے کے آنا ہے۔وہاں قریب جو پہنچا تو اوپر دوسری منزل میں اس نے دیکھا کہ خان صاحب بیٹھے ہوئے ہیں۔خیر یہ تسلی ہوگئی کہ آج میں خالی نہیں جا سکتا ، گھر میں ہی ہیں۔یہ اب کوئی نہیں کہہ سکتا کہ آپ دوبارہ آئیں لیکن اس نے بھی دیکھ لیا۔اس نے اپنی خادمہ سے کہا کہ ملاں آرہا ہے۔دروازہ کھٹکھٹائے گا۔تم کہنا کہ خاں صاحب تو باہر تشریف لے گئے ہیں۔اس کے بعد میں نے ایک گرہ لگائی۔کیونکہ ناظم وقف جدید تھے ناں حضرت صاحب۔میں نے اس حکایت میں یہ شامل کی کہ خادمہ کو اس نے یہ بھی کہا کہ جب مزید کہے گا ناں مولوی تو تم کہنا کہ میں وقف جدید کا چندہ لینے گیا ہوں۔حضور ”بہت مسکرائے اس پر یعنی کہنے لگے داؤ لگا لیا ہے تم نے کسی کی حکایت بیان کر کے۔اس کے بعد قصہ یہ ہوا کہ اس نے Knock کیا ، اور کہا خاں صاحب! خاں صاحب! تو وہ جو گورمتا بنائی تھی، اس کے مطابق خادمہ آئی۔کہنے لگی کون صاحب ہیں؟ کہنے لگاملاں نصیر الدین۔کن سے ملنا ہے آپ نے؟ حضرت خاں صاحب سے! کہنے لگی افسوس وہ تو گھر میں نہیں ہیں۔اگر کوئی Message ( پیغام دینا چاہیں آپ تو۔کہنے لگے ہاں بات یہ ہے کہ ہم تو بے کار آدمی ہیں۔اور خاں صاحب ”سلسلے“ کی خدمت میں مصروف ہیں۔اب وہ وقف جدید کے چندے کے لئے تشریف لے گئے ہیں۔سال کا آخر آگیا ہے۔تو ویسے وہ باہر ہی رہیں گے یا کبھی گھر بھی آئیں گے؟ کہنے لگی نہیں آجائیں گے۔ایک دن تو آ جانا ہے انہوں نے۔اچھا پھر ایک پیغام آپ پہنچاسکیں گی؟ کہنے لگی کیا ؟ میں لکھتی ہوں۔خیر اس نے پھر لکھا اس نے کہا خاں صاحب سے بس اتنی بات کہیں کہ آپ چندہ لینے کے لئے تشریف لے جائیں سلسلہ کے کام کے لئے۔لیکن اپنی گردنِ مبارک جو ہے وہ دوسری منزل پر نہ رکھا کریں۔اس سے خواہ مخواہ آنے والوں کو شبہ پڑتا ہے کہ شاید حضرت خاں