اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی

by Other Authors

Page 421 of 623

اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 421

421 ایف۔آئی۔آر میں شامل کیا ، کہ جو بیچارے اردو بھی نہیں پڑھ سکتے تھے اور ان کو بطور لیکچرار کے شامل کیا کہ اس نے لیکچر دیا اور ایک غلطی کا ازالہ کا یہ حوالہ پڑھا۔افتراء پردازی“ کا فن تو ختم ہے ان لوگوں پر جس طرح کہ آنحضرت ﷺ پر نبوت ختم ہے۔حالانکہ یہ حقیقت ہے کہ یہ لوگ ساری کارروائی ختم نبوت اور اسلام کے نام پر کرتے ہیں۔قرآن کے حوالے بھی دیتے ہیں جس طرح خدا نے فرمایا تھا کہ آخری زمانہ میں جو جھگڑا اٹھے گا وہ یوسف کے زمانے کے کافروں کا مثیل اور نظیر ہوگا اور وہ کہے گا کہ لَنْ يُبْعَتَ اللهُ مِن بَعْدِهِ رَسُولاً (المؤمن: 35) نبوت ختم ہوگئی ہے۔تو اس میں یہی فرمایا کہ يُجَادِلُونَ فِي آيَاتِ اللهِ بِغَيْرِ سُلْطَانِ انهُمُ کہ وہ قرآن کی آڑ میں قرآن کا نام لے کر جھگڑا کریں گے۔قرآن کو بدل دیں گے اپنے مقاصد کے لئے۔ے خود بدلتے نہیں قرآں کو بدل دیتے ہیں ہوئے کس درجہ فقیهان حرم بے توفیق یہ لوگ نہ قرآن سے واقف، نہ حدیث سے واقف، نہ اپنے بزرگوں سے واقف۔یہ میرے پاس اس وقت قدوۃ العلماء، زبدۃ الفضلاء حضرت مولانا الحافظ احمد بن مبارک سلماسی کی کتاب تبریز کا ترجمہ ہے ابریز “ جو کہ مشہور دیوبندی عالم مولا نا عاشق الہی صاحب میرٹھی نے کیا اور جسے مدینہ پبلشنگ کمپنی ایم۔اے جناح روڈ کراچی نے طبع کیا ہے۔اس کا میں صرف ایک صفحہ آپ کے سامنے رکھتا ہوں کہ محمد عربی ﷺے کی کیا شان ہے جو ان بزرگوں نے دیکھی جو صاحب بصیرت تھے، صاحب الہام تھے ، صاحب کشف تھے۔مسیح موعود کا انتظار کرنے کی وجہ سے خدا نے اپنی وہ نعمتیں جو چودہ سوسال تک اپنے ولیوں کو عطا کیں، خدا نے ان مخالفین سے ہمیشہ کے لئے چھین لیں۔آج دنیا میں کوئی شخص نہیں ہے جو کہتا ہو کہ خدا مجھے الہام کرتا ہے۔میں صاحب کشف ہوں۔صاحب رؤیا ہوں۔یہ سب سے بڑی سزا ہے جو خدا نے خاتم النبین کے منکروں کو دی ہے اور جس کو کوئی چیلنج نہیں کر سکتا۔دنیا میں کوئی ایک بھی غیر احمدی عالم دین عرب میں ہو، عجم میں ہو، پاکستان میں رہنے والا ہو، انڈو نیشیا کا ہو، بنگلہ دیش کا ہو ، سعودی عرب میں ہو، مصر میں ہو، تیونس میں ہو، کوئی ایک بڑے سے بڑا عالم، مفکر ،Historian ، جو چاہے ہو سکتا ہے مگر خدا کے آستانے سے اس کا کوئی تعلق نہیں۔قرآن کہتا ہے قیامت کے دن سب سے بڑی سزا کافروں کو اور بے ایمانوں کو اور دوزخیوں کو اور