اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی

by Other Authors

Page 405 of 623

اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 405

میں مسلمان ہوں۔405 ہم تو رکھتے ہیں مسلمانوں کا دیں دل سے ہیں خدام ختم المرسلیں حدیث میں لکھا ہے کہ اُس شخص نے اس شخص کو جو کہ کہتا تھا کہ میں مسلمان ہوں قتل کر دیا۔جب یہ دستہ واپس آیا تو ایک صحابی نے دربار رسول میں شکایت کی کہ اس شخص نے ایک ایسے شخص کو قتل کیا ہے جو کہتا تھا کہ میں مسلمان ہوں۔آنحضور ﷺ نے جواب طلبی فرمائی اور فرمایا کہ تم نے یہ ظلم عظیم کیا! ایک شخص کہتا تھا میں مسلمان ہوں۔تمہیں کیا حق تھا کہ تم اس کو قتل کر دیتے؟ کہنے لگے یا رسول اللہ ! اس نے مجھ سے ڈر کے کہا تھا۔دل میں ایمان نہیں تھا اس کے فرمایا هَلَّا شَقَقْتَ قَلْبَهُ تم نے اس کے دل کو چیر کے دیکھا تھا ؟ تم عالم الغیب تھے ؟ کہ یہ تم سے ڈرنے کی وجہ سے کہہ رہا ہے، اندر سے مسلمان نہیں ہے۔فرمایا خدا نے یہ واقعہ میری امت کے لئے عبرت کا نشان اس لئے بنایا ہے کہ خدا کسی اور شخص کے لئے یہ قبول کر سکتا ہے کہ زمین اس کو قبول کرے مگر یہ اسے گوارا نہیں ہے کہ اس شخص کو زمین میں قبول کیا جائے جو ایک مسلمان کو قتل کرتا اور اس کو کا فرقراردیتا ہے۔(سنن ابن ماجہ کتاب الفتن باب الكف عمن قال لا الہ الا اللہ والخصائص الکبری فی معجزات خیر الورای از حضرت جلال الدین سیوطی اردو مترجم حکیم غلام معین الدین نعیمی صفحہ 183 ناشرمدینہ پبلشنگ کمپنی بندر روڈ۔کراچی ) یہ پیشگوئی چودہ سو سال پہلے ہوئی اور لفظاً لفظ ضیاء الحق کے سانحے کے ذریعہ پوری ہوئی۔یہ خدا کا قیامت تک کے لئے نشان ہے، جو ثبوت ہے کہ اسلام زندہ مذہب ہے۔محمد رسول اللہ خدا کے زندہ نبی ہیں اور قرآن مجید خدا کی زندہ کتاب ہے اور مسیح موعود ہی ہیں جنہیں محمد عربی ﷺ کا پرچم لہرانے کے لئے آج خدا نے مبعوث کیا ہے اور خلافت حقہ وہی ہے جو مد عربی ﷺ کی پیشگوئیوں کے مطابق قائم ہوئی۔اور جس کی جو بلی انشاء اللہ تعالیٰ ہم 2008ء میں منانے والے ہیں۔خدا تعالیٰ کے فضل اور اس کے رحم کے ساتھ۔