اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی

by Other Authors

Page 395 of 623

اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 395

395 والسلام خاکسار اسد اللہ خان امیر جماعت احمد یہ لاہور 10 ستمبر 1974ء اب اس سلسلہ میں یہ ایک اور پیغام ہے۔یہ پیغام بذریعہ جماعت احمد یہ راولپنڈی تمام پاکستان کی احمدی جماعتوں کو پہنچایا گیا۔اس کا میں اب متن پڑھتا ہوں۔کیسی بے بسی کا زمانہ تھا وہ۔یہ ایک سرکلر (Circular) کی صورت تھی۔لکھا بھی جلدی میں گیا تھا اور شام کے وقت لکھا گیا ہے یہ۔اس میں کچھ چیزیں اور بھی ہیں۔یعنی پیغام اپنی روح کے لحاظ سے یقیناً ایک ہے مگر اس میں اضافہ بھی ہے۔اس واسطے میں اجازت چاہتا ہوں کہ اس کا مکمل متن بھی آجائے۔بسم الله الرحمن الرحیم ”پیغام حضرت امیر المومنین خلیفہ اسیح الثالث ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز مؤرخہ 10 ستمبر بوقت 5:30 بجے شام وہ تو آٹھ ستمبر کا ہے۔یہ ہے 10 ستمبر 1974 ء کا اور 5:30 بجے شام ہے اور بذریعہ جماعت احمد یہ راولپنڈی شائع کیا گیا ہے۔جیسے آپ نے فرمایا ابتدا وہی ہے۔ہدایات:۔جس احمدی کو اپنے اسلام اور ایمان کے لئے کسی غیر کے فتوے کی ضرورت تھی اسے تو فکر ہو سکتی ہے لیکن جو احمدی سمجھتا ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں مسلمان ہے، اسے فکر کرنے کی کیا ضرورت ہے۔اللہ تعالیٰ سب کا حافظ و ناصر ہو اور آپ کو تو فیق عطا فرمائے کہ آپ ہمیشہ اس کے دامن سے وابستہ رہیں۔آمین ثم آمین۔“ نمبرا۔اپنے گھروں کو نہ چھوڑیں۔نمبر ۲۔اپنے جذبات کو مکمل طور پر