اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی

by Other Authors

Page 376 of 623

اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 376

376 تبصرہ کیا گیا ہے کہ سات ستمبر 1974ء کو پاکستانی حکومت نے مظلوم اور کمزور مسلمانوں ( قادیانیوں) کو کافر قرار دے کر پاکستان سے کلمہ طیبہ اور اسلام کا جنازہ نکال دیا ہے۔“ وزیر اعلی مقبوضہ کشمیر جناب میر قاسم صاحب انہوں نے مقبوضہ کشمیر کے وزیر اعلیٰ جناب میر قاسم صاحب کے متعلق روز نامہ امروز لا ہور لکھتا ہے کہ پاکستان میں قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دینے کے فیصلے پر نکتہ چینی کی ہے اور کہا ہے کہ پاکستان نے قرآن اور حدیث پر یقین رکھنے والوں کو اسلام کے دارے سے خارج کر دیا ہے۔“ برطانوی پریس (امروز 11 ستمبر 1974 ، صفحہ 6) برطانوی پر لیس نے اس موقعہ پر جو کہا اور جس کو کہ یہاں پیپلز پارٹی کی طرف سے بھی شائع کیا گیا۔برطانوی پریس نے اس موقع پر جو مینٹس کئے ، یہ ذرا سوچنے والے ہیں۔برطانوی پریس نے اس موقع پر لکھا ہے۔اس پیپلز پارٹی کا جو اشتہار ہے۔اس میں 9 ستمبر 1974ء کو برطانوی اخبارات نے یعنی عیسائی دنیا نے قادیانیوں کے متعلق فیصلے کو سراہا ہے اور لکھا ہے کہ " شاباش قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دے کر وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو خانہ جنگی سے بچالیا ہے۔“ تو کس نے خراج تحسین ادا کیا ؟ عیسائی دنیا نے۔یہ ایک جھلک تھی جو میں آپ کے سامنے رکھنا چاہتا تھا۔عوام الناس کے تبصرے حافظ محمد نصر اللہ صاحب :۔یہ تو ا کا بر پریس کے حوالے سے آپ نے بیان فرمایا کہ ان کے