اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی

by Other Authors

Page 365 of 623

اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 365

365 گستاخیاں جو کہ دوصدیوں سے مغرب کے مستشرق کر رہے ہیں۔اور وہ گستاخیاں جو ہندوستان میں آریہ سماج نے کیں۔وہ گستاخیاں جو بیسویں صدی کے بعد کیسویں صدی میں پوپ جیسے شخص نے کی ہیں۔ان سب کو ملا دیا جائے تو اس کے مقابل پر سب سے بڑی گستاخی یہ ہے کہ مسلمان کہلانے والے مولوی یہ کہتے ہیں کہ عرش کا خدا نہیں ہم محافظ ہیں یا بھٹو صاحب محافظ ہیں۔جن کا نام محافظ ختم نبوت رکھا گیا اور اشتہار دیئے گئے ، شائع کئے گئے۔اور شورش صاحب نے لکھا کہ آپ نے ختم نبوت کا محافظ ہونے کا فخر حاصل کیا ہے۔آپ کا اقتدار ہمیشہ کے لئے قائم ہو چکا ہے۔یہ تاثرات تھے شورش صاحب کے۔اخبار نوائے وقت آرٹیکل شائع کیا گیا۔اخبار ” نوائے وقت“ جماعت اسلامی کے ڈھنڈور چی رپورٹر کے الفاظ میں یہ بہت قوی روزنامہ نوائے وقت" 6 اکتوبر 1974 ء میں آغا ز ان الفاظ سے ہوتا ہے۔اسلامی تاریخ میں اس قدر پورے طور پر کسی اہم مسئلے پر کبھی اجماع امت نہیں ہوا۔“ کی سرخی دی ہے۔فرماتے ہیں:۔دو قادیانی مسئلہ پر حکومت کے فیصلہ کے سلسلے میں چند حقائق کا 66 تذکرہ ناظرین کے لئے دلچسپی سے خالی نہیں ہو گا۔“ اجماع امت۔اس فیصلے کی ایک خاص اہمیت یہ ہے کہ اس پر اجماع امت بالکل صحیح طور پر ہوا ہے۔اسلام کی ساری تاریخ میں اس قدر پورے طور پر کسی اہم مسئلہ پر کبھی اجماع امت نہیں ہوا۔“ حالانکہ اجماع صرف ایک بات پر ہوا اور وہ ہوا محمد عربی علیہ کے وصال کے بعد اور وہ صحابہ امت کا تھا اور وہ اجماع وفات مسیح پر ہوا تھا۔لیکن اسلام اور اسلام کی تاریخ کے ساتھ ان کا کیا تعلق ہے؟