اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی

by Other Authors

Page 305 of 623

اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 305

305 ستی ہے۔مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی نے براہین احمدیہ پر بہترین ریو یولکھا اور اس میں لکھا تیرہ سو سال میں دنیائے اسلام میں کسی نے قلمی اور لسانی اور زبانی اور عملی طور پر اتنی خدمت اسلام نہیں کی جتنی کہ براہین احمدیہ کے مصنف نے کی ہے۔تو اس میں یہ لکھا ہے کہ افسوس کی بات ہے کہ غیر مسلموں کے اوپر تو سناٹا چھا گیا۔مگر دیو بندی مولوی اس کتاب کی وجہ سے اعتراض کر رہے ہیں۔عجیب بات ہے۔1884ء میں سب سے پہلے لدھیانہ کے دیوبندی مولویوں نے اعتراض کیا تھا۔اور اس پر مولوی محمد حسین بٹالوی نے لکھا کہ یہ مولوی جو ہیں ایک طرف سے مرزا صاحب کے دعاوی پر اعتراض کرتے ہیں اور اس کا جواب انہوں نے خود دیا۔حدیثوں اور قرآن کریم کی رو سے۔جتنے اعتراض احراریوں نے آج شائع کئے ہیں، مولوی محمد حسین بٹالوی نے جماعت احمدیہ کے قیام سے پہلے ان کے جواب دیئے ہوئے ہیں۔اور اس میں یہ بھی لکھا ہے کہ یہ مولوی ایک طرف اشتعال دلاتے ہیں مسلمانوں کو اور دوسری طرف انگریزوں سے کہتے ہیں کہ یہ تو دراصل باغی ہے۔تو کہتے ہیں کہ یہ غلط ہے بالکل۔اور گورنمنٹ کے دستاویزی ثبوت بتاتے ہیں کہ جس خاندان سے ان کا تعلق ہے، وہ وفادار ہے۔حکومت وقت کا یقینی طور پر وفادار ہے۔اس تعلق میں یہ دو خط انہوں نے ولسن کے جو کہ کمشنر تھالا ہور کا اور ایک اور کمشنر ، حضرت مرزا غلام مرتضی صاحب کے نام حضور کے دعوئی سے پہلے یعنی طالب علمی کے زمانے کے جو لکھے گئے ، وہ انہوں نے بطور شہادت کے پیش کئے۔تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے 20 ستمبر 1897 ء کا جو اشتہار دیا ہے،اس کا پس منظر یہ تھا کہ چند ماہ پہلے آپ کے خلاف ڈاکٹر پادری مارٹن کلارک نے قتل کا مقدمہ درج کروایا جس میں کہ مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی اور دوسرے مولویوں نے جا کر شہادت دی۔پیسے ان سے لئے اور شہادت جا کر دی کہ یہ ٹھیک ہے۔اس میں مرزا صاحب کا ہاتھ ہوسکتا ہے۔یہ پہلا معاوضہ ختم نبوت پر لیا۔تو اس وقت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جو کچھ بھی ڈیفنس کیا، وہ کتاب البریہ میں موجود ہے۔خدا نے کیپٹن ڈگلس کے دل میں جو اپنے زمانے کا پیلا طوس تھا، یہ ڈال دیا کہ مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بے گناہ ہیں۔انہوں نے فیصلہ یہ دیا کہ مبارک ہو۔آپ کو بری کیا جاتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کو انہوں نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں اجازت دیتا ہوں کہ اس کذاب ڈاکٹر پادری مارٹن کلارک کے خلاف آپ مقدمہ دائر کر سکتے ہیں۔مسیح موعود تا خدا