اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی

by Other Authors

Page 282 of 623

اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 282

282 اور سادہ لوح تیمارداروں سے ہے جو ملتِ اسلامیہ کے مرد بیمار کے مداوا کے لئے مسلم لیگ اور اس کے رہنماؤں ( یعنی حضرت قائد اعظم اور دوسرے بزرگان۔ناقل ) کی جد و جہد اور عملی پروگرام پر آس لگائے بیٹھے ہیں۔“ اور نیچے شعر لکھا ہے۔دو میر کیا سادہ ہیں بیمار ہوئے جس کے سبب اسی عطار کے لڑکے سے دوا لیتے ہیں“ 66 تو کہتے ہیں کہ یہودیوں سے ہمیں خطرہ نہیں جس طرح کہ ان کے پیرومرشد اور ان کے بانی ابوالکلام صاحب آزاد نے اس سے پہلے اپنی کتاب میں لکھا India Wins Freedom“ میں کہ پاکستان کا تو نام ہی شرعی لحاظ سے ناجائز ہے۔میں اس کو گوارا ہی نہیں کرسکتا، برداشت نہیں کر سکتا۔پھر مسلمانوں کے پاس تو بے شمار حکومتیں ہیں لیکن غریب بیکس اور معصوم انسان یہودی بیچارے بکھرے ہوئے ہیں۔انہیں ضرور مملکت ملنی چاہیے۔(ناشر Orient Longmans Bombay, Calcuta, Madras صفحه 143-142) تو یہ ہے اصل روح ان لوگوں کی اور یہ رخ ہے جماعت احرار کا جو نقصان پہنچارہا ہے۔اسرائیل میں احمد یہ مشن حافظ محمد نصراللہ صاحب :۔مولانا صاحب اگلا سوال جو اٹارنی جنرل نے حضرت خلیفۃ المسیح الثالث سے کیا کہ اسرائیل میں احمدیوں کا مشن قائم ہے۔اس کی حضور نے کیا وضاحت فرمائی تھی؟ مولا نا دوست محمد شاہد صاحب: حضور انور نے اس کے جواب میں یہ ارشاد فرمایا کہ کئی لاکھ مسلمان اسرائیل میں موجود ہیں۔اس سرزمین میں جماعت احمدیہ کا مشن مارچ 1928 ء سے قائم ہے۔جب موجودہ اسرائیلی حکومت کا نام ونشان نہیں تھا۔پھر سوال یہ ہے کہ یورپ اور امریکہ میں کئی یہودی آباد ہیں۔ان سے ملاقات کرنا اور انہیں اسلام کا پیغام دینا، محمد عربی ﷺ کا پیغام دینا کیا جائز نہیں ہے؟ یہ حضورانور کے جواب کا خلاصہ تھا۔اب میں آپ کی اجازت سے مزید صرف یہ عرض کرنا چاہتا ہوں کہ جماعت احمد یہ کا مشن اللہ تعالیٰ کے فضل سے 1928 ء سے آج تک یہودیوں میں اسلام کو پھیلا رہا ہے اور مسلمانوں