اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی

by Other Authors

Page 261 of 623

اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 261

261 ہیں۔شکل پرنور کی مشکیں اس عاجز کے مکان میں لئے آتے ہیں۔اور ایک نے ان میں سے کہا کہ یہ وہی برکات ہیں جو تو نے محمد کی طرف بھیجی تھیں۔صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم 66 (براہین احمدیہ حصہ چہارم صفحہ 503۔روحانی خزائن جلد اول صفحہ 598 حاشیہ ) اب دنیا میں کون ہے جس کو در ود محمد علی کے نتیجے میں برکتیں حاصل ہوتی ہیں۔پھر فرماتے ہیں کہ میں نے دیکھا کہ دوستے یعنی ماشکی آئے اور ایک اندرونی راستے سے اور ایک بیرونی راہ سے میرے گھر میں داخل ہوئے ہیں اور ان کے کاندھوں پر نور کی مشکیں ہیں اور کہتے ہیں هَذَا بِمَا صَلَّيْتَ عَلَى مُحَمَّدٍ (حقیقۃ الوحی صفحہ 128۔روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 131 حاشیہ) یہ برکتیں، یہ نعمتیں جو عرش کے خدا نے تمہیں دی ہیں۔یہ درود شریف کی برکت سے ملی پھر آگے پڑھیں۔کون صوفی ہے کہ جو درودشریف کی اس عظمت کو سمجھتا ہے۔سب حاجی ہیں جو اپنے تئیں حاجی کعبہ سمجھے بیٹھے ہیں۔حضرت مسیح موعودعلیہ السلام فرماتے ہیں :۔درود شریف کے طفیل۔۔۔اللہ تعالیٰ کے فیوض عجیب نوری شکل میں وو 66 آنحضرت ﷺ کی طرف جاتے ہیں۔“ یہ حضور کے مشاہدات اور تصورات دیکھیں کتنے وجد آفرین ہیں!۔اور پھر وہاں جا کر آنحضرت ﷺ کے سینہ میں جذب ہو جاتے ہیں اور وہاں سے نکل کر ان کی لا انتہا نالیاں ہو جاتی ہیں اور بقدر حصہ رسدی ہر حقدار کو پہنچتی ہیں۔“ کتنا عظیم الشان منظر ہے آسمانی دنیا کا! پھر حضرت مسیح پاک فرماتے ہیں:۔درود شریف کیا ہے؟ رسول اللہ ﷺ کے اس عرش کو حرکت دینا ہے جس سے یہ نور کی نالیاں نکلتی ہیں جو اللہ تعالیٰ کا فیض اور فضل حاصل کرنا