اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی

by Other Authors

Page 260 of 623

اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 260

260 على ابراهيم وعلى آل ابراهیم انک حمید مجید۔اللهم بارک علی محمد وعلى آل محمد كما باركت على ابراهيم وعلى آل ابراهیم انک حمید مجید۔فرماتے ہیں:۔" یہی درود شریف پڑھیں۔اگر اس کی دلی ذوق اور محبت سے مداومت کی جاوے تو زیارت رسول کریم بھی ہو جاتی ہے۔اور تنویر باطن اور استقامت دین کے لئے بہت موثر ہے۔“ یہ مکتوبات احمد یہ جلد پنجم حصہ سوم صفحہ 6-7 کی عبارت ہے۔( مرتب حضرت شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی۔ناشر محمود احمد عرفانی صاحب) میں یہاں بتانا چاہتا ہوں کہ آج دنیا میں حضرت مسیح موعود ہی ہیں اور آپ کے خلفاء، جنہوں نے درود شریف کی عظمت دنیا پر نمایاں کی ہے۔لوگ تو صرف ظاہری الفاظ کو لیتے ہیں لیکن حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے درود کی عظمت اور برکت کے اوپر اتنا کچھ لکھا ہے کہ جیسے دن چڑھا دیا ہے۔بے شک درود کے متعلق مولوی حضرات ، دیوبندی امت کے حوالے اور لٹریچر پڑھیں آپ کو اس کا ہزارواں حصہ بھی درود شریف کی برکتوں کا نہیں ملے گا۔اس واسطے کہ ایک وہ درود شریف ہے جو صرف زبانوں پر آتا ہے۔ایک وہ ہے کہ جو شخص اس درود کی عظمت کو سمجھ کر اس کا التزام کرتا ہے اور پھر اس کے نتیجہ میں خدا کے فضلوں کی بارشیں اس پر نازل ہوتی ہیں وہ شاہد ناطق ہے درود شریف کی عظمتوں پر۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں۔درود شریف کی عظمت کیا ہے اور اس کی برکات کیا ہیں۔آپ بے شک درود شریف کے متعلق ساری کتابیں پڑھیں جو کہ علمائے حاضر نے لکھی ہیں، آپ کو ان میں سے اس کا عشر عشیر بھی نہیں ملے گا۔اس واسطے کہ ایک درود شریف محض طوطے کی طرح رٹ لینے کی بات ہے، ایک درود صاحب عرفان کا ہے۔حضور فرماتے ہیں:۔ایک رات اس عاجز نے اس کثرت سے درود شریف پڑھا کہ دل و جان اس سے معطر ہو گیا۔اسی رات خواب میں دیکھا کہ فرشتے آب زلال کی