اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی

by Other Authors

Page 257 of 623

اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 257

257 موقعہ پر۔بہر حال اس وقت شہیدوں کا تذکرہ سامنے آجاتا ہے،صحابہ نے جوخون کے نذرانے پیش مئی کو ہجرت کہا جاتا ہے۔ہجرت کا مہینہ دراصل اس ہجرت کی طرف اشارہ کے لئے ہے جبکہ صحابہ رسول پہلی دفعہ حبشہ کی طرف تشریف لے گئے تھے۔اب دیکھیں جب مئی کا مہینہ آتا ہے تو مسلمانوں کے دل میں وہ زمانہ سامنے آجاتا ہے۔ایک نقشہ پھر جاتا ہے ایک منظر سامنے آجاتا ہے کہ کیسی بے بسی کا عالم تھا کہ صحابہ کو مکہ چھوڑ کے حبشہ میں جانا پڑا۔حافظ محمد نصر اللہ صاحب :۔یعنی ہجرت مدینہ تو ستمبر میں ہوئی تو یہ ہجرت حبشہ کی طرف؟ مولانا دوست محمد شاہد صاحب:۔یہ ہجرت حبشہ کی طرف ہے لیکن جس وقت ابتدا میں کیلنڈر ترتیب دینے والی ) کمیٹی نے اس کو شائع کیا تو اس میں اس کی نسبت آنحضرت کی ہجرت کی طرف تھی۔حالانکہ حضور کی ہجرت تو ستمبر کے مہینہ میں ہوئی ہے۔7 ستمبر کو فیصلہ ہوا، حضور ﷺ کے خلاف قریش کی اسمبلی کا۔میں بتا چکا ہوں تفصیل کے ساتھ تو یہ ہجرت“ جو ہے۔یہ مئی میں ہونے والی ہجرت صحابہ رسول کی حبشہ کی طرف اشارہ ہے۔حضور ﷺ نے بنی طے کے اسیروں پر حاتم طائی کے ساتھ ان کی قومی نسبت کی وجہ سے الله بعض احسانات کئے۔اس نسبت سے جون کو احسان کہا جاتا ہے۔جولائی وفا کے نام سے موسوم ہے۔اس مہینہ میں غزوہ ذات الرقاع ہوا تھا جس میں سفر کی شدت اور سواری کی کمی وجہ سے پیدل چلنے کے باعث صحابہ کے پاؤں چھلنی ہو گئے تھے۔اس جنگ میں صحابہ نے خارق عادت کے طور پر اپنے صدق و وفا کا نمونہ دکھایا تھا۔اگست یعنی ظہور اس مہینہ میں اللہ تعالیٰ نے آنحضرت علیہ کے ہاتھ سے بیرون عرب میں اسلام کی اشاعت اور ظہور یعنی غلبہ کی بنیادرکھوائی۔ستمبر کو تبوک کہا جاتا ہے۔یہ غزوہ تبوک کی طرف اشارہ ہے۔اکتوبر کو اخاء اس لئے کہ جب مدینہ میں حضور تشریف لائے۔ستمبر میں پہنچے۔اکتوبر میں اخوت کا نظام قائم کیا انصار میں اور مہاجرین میں۔ڈاکٹر سلطان احمد مبشر صاحب:۔اور نومبر نبوت“ آپ نے بتا دیا ہے اور دسمبر ؟