اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی

by Other Authors

Page 229 of 623

اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 229

229 اہل بیت میں سے کسی نے واقعہ کربلا کے بعد یہ بات کہی کوفہ والے شیعوں کوقد رفضتم الحسین بالکربلاء کہ تم نے حسین کو کربلا میں بلایا اور فنا کر دیا اور شہید کر دیا تو رفض کے الفاظ سے رافضی کا لفظ استعمال کیا جاتا ہے دنیائے اہل سنت کی طرف سے اور یہ گالی نہیں ہے بلکہ اہل بیت محمدؐ کا سرٹیفیکیٹ ہے دراصل ظالموں کے نام۔خود بلا کے نواسے کو نبی کے افسوس موت کے گھاٹ سے پانی کو پلانے والے کی وفا شیر خدا سے، نہ حسن سے ایفا کیسے شیعہ تھے اماموں کے زمانہ والے تو میں نے احمد نگر کے اس پبلک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی کہ میں تسلیم کرتا ہوں کہ ہم اپنے سنی بھائیوں کا جنازہ نہیں پڑھتے۔میرے دادا فوت ہوئے تھے۔میں نے نہیں جنازہ پڑھا تھا مگر میں آج یہ بتانا چاہتا ہوں کہ شیعہ حضرات جو جنازہ پڑھتے ہیں، جب ان کے گھیراؤ میں ہوں اور مجبوراً پڑھنا پڑے تو دعائے مغفرت جو کی جاتی ہے ناصبی کے جنازے پر ،شیعہ میتھالوجی کے لحاظ سے۔ہم لوگ تو کہتے ہیں:۔اللهم اغفر لحينا وميتنا وشاهدنا وغائبنا وصغيرنا وكبيرنا وذكرنا وانثنا اللهم من احييته منا فاحيه على الاسلام ومن توفيته منا فتوفه على الايمان۔جیسے احمدی جنازہ پڑھتے ہیں، تمام اہل سنت والجماعت کے جنازہ کے الفاظ یہی ہیں مگر سنیوں کا جنازہ جب شیعوں کی طرف سے پڑھا جاتا ہے تو ”تحفۃ العوام“ میں ”مغفرت“ کے الفاظ اس طرح ہیں۔اگر میت شیعہ نہ ہو اور دشمن اہل بیت ہو اور نماز بضر ورت پڑھنا پڑے تو بعد چوتھی تکبیر کے کہے۔۔۔اللهم اصله حر نارك اللهم اذقه اشد عذابک ( تحفة العوام بار هفتم صفحہ 216-217 مطبع نول کشور لکھنو) اے اللہ تو اس کو آگ کے عذاب میں داخل کر۔