اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی

by Other Authors

Page 218 of 623

اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 218

218 ہے کہ اس کا مقصد یہ ہے کہ میرے ذریعہ سے دنیا میں ایک زبر دست روحانی انقلاب برپا ہوگا۔اور یہ ایسا عظیم الشان اور عالمی انقلاب ہو گا کہ گویا زمین و 66 آسمان ہی بدل جائیں گے۔“ یہ حضور کا جواب ہے۔اب میں آپ کی اجازت سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی وہ عبارت آپ کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں جس میں حضور نے خود اپنے الفاظ میں اس کشف کے معنی بیان کئے ہیں۔چشمه سیحی ، صفحہ 58 کے حاشیہ پر حضور فرماتے ہیں:۔ایک دفعہ کشفی رنگ میں میں نے دیکھا کہ میں نے نئی زمین اور نیا آسمان پیدا کیا اور پھر میں نے کہا کہ آؤاب انسان کو پیدا کریں۔اس پر نادان مولویوں نے شور مچایا کہ دیکھو اب اس شخص نے خدائی کا دعویٰ کیا۔حالانکہ اس کشف سے یہ مطلب تھا کہ خدا میرے ہاتھ پر ایک ایسی تبدیلی پیدا کرے گا کہ گویا آسمان اور زمین نئے ہو جائیں گے اور حقیقی انسان پیدا ہوں گے۔“ (روحانی خزائن جلد 20 صفحه 375-376 حاشیہ ) پھر کشتی نوح صفحہ 7 پر فرماتے ہیں:۔خدا نے ارادہ کیا کہ وہ نئی زمین اور نیا آسمان بناوے۔وہ کیا ہے نیا آسمان؟ اور کیا ہے نئی زمین ؟ نئی زمین وہ پاک دل ہیں جن کو خدا اپنے ہاتھ سے تیار کر رہا ہے۔جو خدا سے ظاہر ہوئے اور خدا ان سے ظاہر ہوگا اور نیا آسمان وہ نشان ہیں جو اس کے بندے کے ہاتھ سے اسی کے اذن سے ظاہر ہورہے ہیں۔“ (روحانی خزائن جلد 19 صفحہ 7) پھر حقیقۃ الوحی میں فرماتے ہیں:۔ہر ایک عظیم الشان مصلح کے وقت میں روحانی طور پر نیا آسمان اور نئی زمین بنائی جاتی ہے۔“ (حقیقۃ الوحی حاشیہ صفحہ 99۔روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 102 )