اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی

by Other Authors

Page 217 of 623

اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 217

217 آخری نبی ڈاکٹر سلطان احمد مبشر صاحب: محترم مولانا صاحب! ایک سوال سید نا حضرت خلیفۃ المسیح الثالث رحمہ اللہ تعالٰی سے یہ بھی کیا گیا تھا کہ اگر حضرت مرزا صاحب امتی نبی ہیں اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام تشریف نہیں لائیں گے تو پھر اس کا مطلب یہ بنتا ہے کہ حضرت مرزا صاحب ہی آخری نبی ہوں گے آپ کے نزدیک؟ مولانا دوست محمد شاہد صاحب:۔بسم الله الرحمن الرحيم صلّ على محمد وال محمد سيد ولد آدم وخاتم النبيين۔یہ سوال جو محترم ڈاکٹر صاحب نے پیش فرمایا ہے، اس کے جواب میں سید نا وامامنا ومرشد نا حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے فرمایا:۔کرے جس کا یہ دعوی ہو کہ اس کا اپنا کوئی وجود نہیں ہے اور وہ یہ اعلان عے وہ ہے، میں چیز کیا ہوں بس فیصلہ یہی ہے وہ آخری نبی کیسے ہوسکتا ہے؟ ہاں اگر حضرت عیسی ، موسوی امت کے نبی ، دوبارہ آجائیں تو وہ یقیناً آخری نبی ہوں گے کیونکہ وہ مستقل نبی تھے۔اور انہیں براہ راست نبوت کا منصب عطا ہوا تھا۔“ خدا ہونے کا دعویٰ؟ حافظ محمد نصر اللہ صاحب :۔حضور سے ایک سوال یہ ہوا کہ حضرت مرزا صاحب نے خدا ہونے کا دعویٰ کیا۔اور کچھ تحریرات کے حوالے بھی انہوں نے دیئے؟ مولانا دوست محمد شاہد صاحب:۔حضور نے اس کے جواب میں یہ ارشاد فرمایا کہ آپ کی طرف سے منسوب حوالہ میں جس کشف کا ذکر ہے، اس کی تعبیر خود حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنے قلم سے بیان فرما دی ہے اور بتایا