اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی

by Other Authors

Page 161 of 623

اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 161

161 جلسے جن میں کہ دوسروں کو بھی اپنے پلیٹ فارم پر بلا کر محمد عربی کی شان اور عظمت کے متعلق وضاحت کی جائے اور بتایا جائے کہ آج دنیا کا امن آنحضرت کی تعلیم پر عمل کرنے میں مضمر ہے، سب سے پہلے جماعت احمدیہ نے 1928ء میں اس کا آغاز کیا اور آج یہ ایک بین الاقوامی عظیم الشان ادارہ بن گیا ہے تمام دنیا میں اور ہم کہ سکتے ہیں کہ جماعت احمدیہ کے سیرت النبی کے جلسوں پر سورج غروب نہیں ہوتا۔ہم ہر ایسے اعتراض کو رد کرتے ہیں جو آنحضور ﷺ کی سیرت کو داغدار کرنے والا ہو۔ہم تو حضرت داؤڑ کے متعلق یہ خیال کر سکتے ہیں نہ حضرت یوسٹ کے متعلق اور محمد عربی ﷺ تمام دنیا کے مقدسوں کے سردار اور شہنشاہ دو عالم تھے جن کی خاطر کا ئنات بنی، جن کی منادی کرنے کے لئے اور انتظام کرنے کے لئے تمام نبیوں کو دنیا میں بھیجا گیا تو یہ کیسے ہو سکتا ہے؟ مگر احراری بیضاوی کے اس اصول کو آج تک مانتے ہیں۔چنانچہ ضیاء الحق صاحب نے سیرت کانفرنس کی۔احمدیوں کو تو الگ رکھا اور اس کے مقابل پر ایک انگریز مارٹن لنکس کو بلایا گیا اور اس کا مقالہ اول قرار دیا گیا۔فرسٹ پرائز اس کو دیا گیا۔پانچ ہزار ڈالر۔آپ دیکھ لیں کہ پاکستانی کرنسی میں اس کی کیا قیمت ہے۔یہ ضیاء ظالم نے عوام کے خزانہ میں سے اس کو دیا اور اس میں زینب کے معاشقہ کا ذکر اس بد قماش انسان نے کیا ہے۔یہ ان لوگوں کی ذہنیت ہے۔ملاحظہ ہو, MUHAMMAD His life and earliest source by Martin Lings) Page 212-213 Sohail Academy Lahore) تو ان پر تو کوئی افسوس نہیں کہ محمدی بیگم کے نام سے جو چاہیں اچھالتے چلے جائیں۔مجھے تو اب تک حیرت آتی ہے۔اسمبلی کے دوران کی بات ہے۔حضور آگے تشریف لے جارہے تھے۔میں پیچھے پیچھے جا رہا تھا تو نورانی صاحب مجھے دیکھ کر اپنے ایک شاگرد کو کہنے لگے کہ یہ مرزا جو تھانا، وہ عاشق تھا ایک محمدی بیگم کے اوپر، یہ صرف مجھے سنانے کے لئے کہا، یہ بات کہہ کر وہ شخص آگے چلا گیا۔دل کی تاریکیوں کی انتہا یہ ہے جو اس وقت میں نے دیکھی۔پھر نورانی صاحب اور علماء کے متعلق جو افسانے میں نے سنے، میں بس صرف اشارے ہی کر سکتا ہوں۔یہ آپ سمجھ لیں کہ مولانا روم سے کسی نے کہا کہ میں ملاں کو انسان نہیں فرشتہ سمجھتا ہوں تو آپ کا کیا خیال ہے؟