اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی

by Other Authors

Page 128 of 623

اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 128

128 اسلام کے غدار ہیں۔پیا یہ فیصلہ صرف پاکستان کے چند صوبوں کے مسلمانوں نے نہیں کیا۔متحدہ ہند کے چپے میں رہنے والےمسلمانوں نے کیا۔اور کس وقت کیا؟ 1935ء میں۔پاکستان کے قیام سے بارہ سال پہلے۔یہ اس دور کی بات ہے " کتاب الاشرار محمد یحییٰ خان انا ؤ یو پی اس کے مرتب ہیں اور لکھنو کے یوسفی پریس سے وہ شائع ہوئی۔1935ء کی کتاب ہے۔اس میں ”زمیندار“ اخبار 10 اگست 1935 ء سے مولانا ظفر علی خان صاحب کی نظم شائع کی۔آپ کو معلوم ہونا چاہئے کہ 1934ء میں قادیان کی احرار کا نفرنس میں جماعت احمدیہ کو غیر مسلم اقلیت قرار دینے والوں کی تائید کرنے کے لئے جو حضرات اٹھ کھڑے ہوئے ، ان میں مولانا بھی شامل تھے۔مولانا ظفر علی خان ایڈیٹر اخبار ”زمیندار“ لاہور۔عنوان یہ تھا:۔احرار کا جنازہ" مولانا حبیب الرحمن لدھیانوی اور چودھری افضل حق کی اسلام فروشی کے کندھوں پر ( منقول از زبان خلق ) اللہ کے قانون کی پہچان سے اسلام اور ایمان اور احسان ހނ بیزار آگے کہتے ہیں:۔بیزار ناموس پیمبر کے نگہبان ނ بیزار بیزار کافر سے موالات۔مسلمان اور اس پر دعوی کہ ہیں اسلام کے احرار احرار کہاں کے، یہ ہیں اسلام کے غدار پنجاب کے احرار اسلام کے غدار بے گانہ بدبخت ہیں تہذیب عرب سے ڈرتے نہیں اللہ تعالیٰ کے غضب سے مل جائے حکومت کی وزارت کسی ڈھب سے