انبیاء کا موعود — Page 65
جاؤ گے خدا ایک چھپا ہوا خزانہ تھا لیکن خدا کے محبوب نے اس خزانے کو کھول دیا۔ساری دنیا کے لئے۔آؤ اور اس خزانے سے جواہرات سمیٹ لو یہ تو تکل۔ایسی تناعت صبر شکر - ایثار - قربانی - رحم - اخوت - مساوات رواداری سیب جواہرات ہی تو ہیں۔ان سے اپنے دامن پھر لو خدا خود تمہارے وجود میں بس جائے گا۔یہ تھا وہ راز جو کائنات کی ابتداء سے لے کر میرے آقا کے آنے تک کوئی نہ جانتا تھا لیکن آپ نے تو نہ صرف خدا کا پتہ و بابلکہ اس کے چھپے ہوئے خزانے بھی کھول دیئے۔آپ کی رحمت ہر انسان کے لئے برا بر کتی۔آپ نے ہر پیاسی قوم کو سیراب کیا مردہ روحوں میں زندگی کی لہر دوڑا دی اور بلا شبہ آپ خدا تعالیٰ کی بادشاہت کے وارث اس کے محبوب تھے۔اور تمام انبیاء کے موعود۔رسولوں کی نشانیوں کو پورا کرنے والے تھے اگر کوئی کہتا ہے کہ نبیوں کی بتائی ہوئی نشانیاں پوری نہیں ہوئیں۔اور وہ موعود ابھی نہیں ظاہر ہوا تو نبوت کی عمارت گر جائے گی۔اس لئے کہ اس کی ہر اینٹ جو ایک نبی ہے کمزور پڑ جائے گی۔لیکون نبوت کی عمارت کبھی نہیں کر سکتی۔کیونکہ اس کا حسن میرے آقا کی ذات ہے۔اس عمارت کو مکمل میرے آقا نے کیا کیونکہ ہر نبی کی سچائی پر گواہی دی اور ہر نشان پر پیشگوئی اپنے اپنے وقت پر پوری ہوئی کیونکہ یہ سب خدا کے بنائے ہوئے نشان تھے پھر سر نبی نے اپنی امت سے عہد لیا تھا کہ اس کو مانیں۔اس کی اطاعت