حضرت سیّدہ امتہ الحی بیگم صاحبہؓ — Page 17
حضرت سیدہ امتہ انکی صاحبہ کی۔“ کی۔“ (15) 17 حضرت اماں جان کی ایک رشتہ دار جنہیں سب نانی کہتے تھے اجمیر سے قادیان آتیں اور کئی کئی مہینے ٹھہر تیں۔ایک دفعہ اُن کے پان ختم ہو گئے حضرت سیدہ کو علم ہوا تو کہا میں ابھی کہیں سے ڈھونڈ کر لاتی ہوں سائیکل لی اور تھوڑی دیر میں کہیں سے پان لا کر دے دیئے۔اس وقت آپ چھوٹی عمر کی تھیں۔سیدہ امتہائی صاحبہ نے قادیان کے جلسہ سالانہ میں کئی نئی باتوں کی ابتداء کی۔سب سے پہلی تقریر جو آپ نے جلسہ سالانہ میں کی تیرہ برس کی عمر میں 1914 ء میں کی۔اس جلسے میں چار سو خواتین شامل ہوئی تھیں۔اسی عمر میں جلسہ کے مہمانوں کی خدمت میں حضرت اماں جان کا ہاتھ بٹانے لگیں اُس وقت جلسہ کے مہمان زیادہ تر حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام اور حضرت خلیفہ امسیح الاوّل کے گھر پر ٹھہرا کرتے تھے۔آپ نے جلسہ سالانہ کے انتظامات کو بہتر بنانے کے لئے مستورات کے جلسہ کا الگ پروگرام رکھنے کی تجویز پیش کی۔چنانچہ پہلی دفعہ 1917 ء میں مستورات کے پروگرام کا الگ انتظام کیا گیا۔