اِصلاحِ اعمال کے متعلق زرّیں نصائح

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 63 of 64

اِصلاحِ اعمال کے متعلق زرّیں نصائح — Page 63

لو کہ کفار کو بھی تم پر جو دراصل اسلام پر ہوتی ہے، نکتہ چینی کرنے کا موقعہ نہ ملے۔پس یہ وہ معیار ہے جو ہم سب نے حاصل کرنے کی کوشش کرنی ہے۔اور کرنی چاہئے۔تقویٰ پر چلنا، اپنے اعمال کی اصلاح کرنا، اپنے ایمان کے معیار بلند کرنا، یہ باتیں کوئی معمولی باتیں نہیں ہیں۔ہم نے زمانے کے امام کو مانا ہے تو اُس کی توقعات پر پورا اُترنے کے لئے ہمیں پوری طرح سعی و کوشش کرنی چاہئے۔ہر چھوٹی سے چھوٹی نیکی کو میں انجام دینے کی کوشش کرنی چاہئے۔اور ہر بدی سے ہمیں مکمل طور پر نفرت کا اظہار کرنا چاہئے۔محبت، پیار اور اخوت کو بڑھانے کی ہمیں ضرورت ہے۔ہمیں ایک دوسرے کا مددگار بننے کی ضرورت ہے۔تبھی ہم اپنی بیعت کا حق ادا کرنے والے ہوں گے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔۶۳