امن کے شہزادہ کا آخری پیغام

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 51 of 65

امن کے شہزادہ کا آخری پیغام — Page 51

امن کے شہزادہ کا آخری پیغام : امر نہیں ہے کہ اس میں حضرت عیسی کا کوئی گناہ تھا بلکہ عام ہدایت کا ابھی وقت نہیں آیا تھا۔اور حضرت عیسی کو خدا تعالیٰ کی طرف سے یہی حکم تھا کہ تم خاص بنی اسرائیل کے لئے بھیجے گئے ہو۔اوروں سے تمہیں کچھ غرض نہیں۔پس جیسا کہ ابھی میں نے بیان کیا ہے۔حضرت عیسی کی اخلاقی تعلیم بھی محض یہودیوں تک محدود تھی۔بات یہ تھی کہ توریت میں یہ احکام تھے کہ دانت کے بدلہ دانت اور آنکھ کے بدلہ آنکھ اور ناک کے بدلہ ناک۔اور اس تعلیم سے صرف یہ غرض تھی کہ تا یہودیوں میں عدل کا مسئلہ قائم کیا جائے۔اور تعدی اور زیادتی سے روکا جائے۔چونکہ باعث اس کے کہ وہ چارسو بر تک غلامی میں رہ چکے تھے ، ان میں ظلم اور سفلہ پن کی خصلتیں بہت پیدا ہو گئی تھیں۔پس خدا کی حکمت نے یہ تقاضا کیا کہ جیسا کہ انتقام اور بدلہ لینے میں ان کی فطرتوں میں ایک تشدد تھا اس کے دُور کرنے کے لئے ایک تشدد کے ساتھ اخلاقی تعلیم پیش کی جائے۔سو وہ اخلاقی تعلیم انجیل ہے جو صرف یہودیوں کے لئے ہے نہ تمام دنیا کے لئے کیونکہ دوسری قوموں کے لئے حضرت عیسی کو کچھ بھی غرض نہ تھی۔51