المبشرات — Page 70
تشریف لائے ہیں اور فرماتے ہیں کہ اگر حج کی نیت ہے تو کل ہنی جہاز میں سوار ہو جاؤ۔کیونکہ یہ آخری جہاز ہے۔۔۔چنانچہ ایسا ہی بعد میں ثابت ہوا اور اس کی صورت یہ ہوئی کہ اس جہاز ران کمپنی سے گورنمنٹ کا کوئی جھگڑا تھا جس نے ایسی صورت اختیار کرلی کہ وہ جہا نہ آخری ثابت ہوا۔اور کمپنی والے اس سال اور کوئی جہاز حاجیوں کے نہ لے گئے " ہے تبلیغ و اشاعت اسلام کے عالمگیر نام کا قیام حضرت امام جماعت احمدیہ نے علامہ ء میں جبکہ منصب خلافت پر فائز ہوئے صرف ایک ماہ کا عرصہ گزرا تھا جماعت احمدیہ کے نمائندگان کو خطاب کرتے ہوئے فرمایا :- جہاں تک یکں نے غور کیا ہے میں نہیں جانتا کیوں بچپن ہی سے میری طبیعت میں تبلیغ کا شوق رہا ہے اور تبلیغ سے ایسا انس رہا ہے کہ میں سمجھے ہی نہیں سکتا میں چھوٹی سی عمر میں بھی ایسی دعائیں کرتا تھا اور مجھے ایسی حرص تھی کہ اسلام کا جو کام بھی ہو میرے ہی ہاتھ سے ہو میں اپنی اس خواہش کے زمانہ سے واقف نہیں کہ کب سے ہے میں جب دیکھتا تھا اپنے اندر اس جوش کو پاتا تھا اور دعائیں کرتا تھا کہ اسلام کا جو کام ہو میرے ہی ہاتھے سے ہو پھر اتنا ہو اتنا ہو کہ قیامت تک کوئی زمانہ ایسا نہ ہو جس میں اسلام کی خدمت کرنے والے میرے شاگرد نہ ہوں میں نہیں سمجھتا تھا اور نہیں سمجھتا ہوں کہ یہ جوش انس اسلام کی خدمت کا میری فطرت میں کیوں ڈالا گیا الفضل دار مئی ۲۳ شاء من کالم ٣-٤